دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

مسئلہ ۷۰:                               ازریاست رامپور محلہ زینہ عنایت خاں مرسلہ حامدعلی خاں صاحب                                ۱۸جمادی الاخری ۱۳۲۱ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین ازروئے شرع مبین اندریں مسئلہ کہ زیدبکرکامقروض ہے بکرنے زید پرعدالت میں دعوٰی دائرکرکے عدالت سے اپنے وصول کرلینے قرضہ کی ڈگری حاصل کی ہے زیدکوایك جائداد متروکہ عمرواپنے مورث اعلٰی سے منجملہ ۱۶سہام کے ۶سہام شرعًا پہنچی،جائدادمتروکہ عمرواس کی حیات سے منجانب عمروایك شخص کے پاس رہن دخلی ہے اورکوئی جائداد زیدکی سوائے سہام مذکورہ نہیں ہے جس سے وصول ڈگری ہوسکے اندریں صورت بکرحق وحصہ مرہونہ زیدبہ تحفظ حق مرتہنی بکرعدالت سے نیلام کراکر زرڈگری اپناوصول کرنے کامختارہے یانہیں اگرشے مرہونہ مذکورہ شرعًا بغیرانفکاك نیلام نہیں ہوسکتی اورکیاصورت ہوسکتی ہے کہ بکراپنازرڈگری زید سے وصول کرسکے بکرمجبورًا کل زررہن یافتنی مرتہن قابض عدالت میں داخل کرکے اور انفکاك کرکے حق وحصہ زیدجائداد مذکورہ سے نیلام کرادے اوربصورت مذکورہ بکر زر رہن اداکردہ خود کو دے کربکر حصہ داران شرکاء زید سے شرعًا وصول کرنے کامختارہوگا یانہیں؟فقط

الجواب:

بیان سائل سے معلوم ہواکہ وہ جائداد گاؤں ہے اوراس کی زمین زمانہ عمروسے مزارعوں کواُٹھی ہوئی ہے وہ اس پربدستور قابض رہے ان سے زمین نکالی نہ گئی اوراسی حالت پروہ گاؤں ایك شخص کے پاس دخلی رکھ دیااورواقعی یہاں پر یہی معمول ہے یوں ہی کرتے ہیں اجارہ مقدم ہوتاہے رہن مؤخر بلاتخلیہ مزارعین ہرگزنہ زمین سے دست بردارہوتے ہیں نہ اپنا عقد فسخ کرتے ہیں بلکہ اسی مقبوض فی اجارہ کو محض زبانی وکاغذی باتوں سے معًا مقبوض فی الرہن تصورکرلیاجاتاہے حالانکہ شیئ واحد پر وقت واحد میں دوقبضہ مختلف واردنہیں ہوسکتے توحقیقۃً رہن بے قبضہ وبے اثررہتاہے اگرچہ براہ نادانی اسے زمین پرقبضہ ہونا سمجھیں اور رہن دخلی کہیں،اعتبارحقائق کاہے نہ مزعومات عوام کا،لہٰذا اس صورت میں اصل حکم شرعی یہ ہے،رہن سرے سے جائزہی نہیں،نہ مرتہن کوجائداد میں کوئی حق کہ اورقرضخواہوں پرمقدم ہوحاکم زیدکوحکم دے کہ اپنے سہام بیچ کرڈگری اداکرے اگر وہ نہ مانے حاکم نیلام کردے اور حق مرتہنی کوئی نہیں جس کاتحفظ کیاجائے۔فتاوٰی خیریہ میں ہے:

الواجب فی ذٰلك شرعا النظر فی

اس میں شرعی طورپرواجب یہ ہے کہ دونوں

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن