دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

دینہ کاملا فتبقٰی لہ المنفعۃ فیکون ربا وھذا امر عظیم[1]۔

اجازت دینا سود کی اجازت ہے کیونکہ وہ اپنا قرض مکمل وصول کرتاہے تو اس کے لئے نفع باقی رہا جوکہ سودہوگیا اور یہ امرعظیم ہے۔(ت)

اس پراعتراض ہوسکتا ہے کہ یہ فضل ربانہیں بلکہ فضل مستحق بالعقد اوریہ جبکہ پیش ازمیعاد ووقت قرارداد ہے مستحق بالعقد نہیں اورپھر اسی تنبیہ کی ضرورت ہوتی کہ:

المعھود عرفا کالمشروط لفظا۔[2]

جوعرف میں معہود ہو وہ لفظوں میں مشروط کی مثل ہے۔(ت)

غرض اس عبارت سابقہ میں متعدد اوہام اوراس کے دفع کی مؤنت تھی اب کہ سوال میں آپ کی تصریح ہوگئی کہ حسب قرارداد وبعد مرورمیعاد اسی شرط کی بنا پر راہن نے یہ اجازت دی سب مؤنتیں اٹھ گئیں اورخود ہی ظاہرہوگیاکہ یہ اجازت اسی شرط باطل پرمبنی تھی اورباطل پرجوکچھ مبنی ہو باطل ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

مابال رجال یشترطون شروطا لیست فی کتاب اﷲ ما کان من شرط لیس فی کتاب اﷲ فھو باطل ان کان مائۃ شرطا فقضاء اﷲ احق وشرط اﷲ اوثق۔رواہ الشیخان [3] عن اُمّ المومنین رضی اﷲ عنہا۔

ان لوگوں کاکیاحال ہے جوایسی شرطیں لگاتے ہیں جوکتاب اﷲ میں نہیں ہیں،جو شرط بھی کتاب اﷲ میں نہ ہو وہ باطل ہے اگرچہ سوشرطیں ہوں پس اﷲ کافیصلہ زیادہ حق والا ہے اور اﷲ کی شرط زیادہ مضبوط ہے۔اس کو شیخین نے ام المومنین رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت کیا۔(ت)

تو اس تبدیل سے احکام فتوائے سابقہ میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی بلکہ اوران کی تائید وتوکید ہوگئی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] ردالمحتار بحوالہ عبداﷲ ابن محمدبن اسلم السمرقندی کتاب الرھن داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۳۱۰

[2] الاشباہ والنظائر الفن الاول القاعدۃ السادسہ ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۱۳۱

[3] صحیح البخاری کتاب الشروط باب الشروط فی الولاء قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۳۷۷،صحیح مسلم کتاب العتق باب بیان الولاء لمن اعتق قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن