30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الحق لایسقط بتقادم الزمان قذفا اوقصاصا اولعانا او حقا لعبد۔[1] |
حق زیادہ زمانہ گزرجانے کے سبب سے ساقط نہیں ہوتاچاہے قذف ہو یاقصاص ہویالعان ہو یاحق عبد ہو۔(ت) |
اوراگرنہ ان کو معلوم نہ کوئی ثبوت تو وہ جز بھی ملك راہنہ سمجھاجائے گا جو اس پرقابض تھی اورجس نے بدعوٰی مالکانہ اس کو رہن کیا لان القبض دلیل الملک(کیونکہ قبضہ ملکیت کی دلیل ہے۔ت)اس صورت میں وہ خودوارثان راہنہ کا ہے بہرحال وارثان مرتہن کاکسی طرح نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۶۸: ازلکھنؤ نئی سڑك جوتابازار نخاس مرسلہ حاجی قدرت اﷲ خاں تاجر جفت پاپوش ۵جمادی الاولٰی ۱۳۳۱ھ
استفتاء مزید(یعنی نسبت مسئلہ آمدہ ازکانپور ۳صفر۱۳۲۶ھ)
واقعات مندرجہ استفتاء سابق میں لکھاہے(بعدا س زمین کے راہن نے کرایہ داروں سے کہہ دیاکہ کرایہ عمرومرتہن کو دیا کریں)اس کی نسبت عمرومرتہن نے ظاہرکیاہے کہ صحیح واقعہ اس طرح ہے کہ بربنائے شرط مندرجہ دستاویز ایك ماہ کے بعد راہن نے کرایہ داروں سے کہاکہ کرایہ عمرومرتہن کودیاکریں،اگریہ صحیح واقعہ استفتاء میں تحریرہوتا توفتوٰی یہ ہوتاکہ شرعا بیع صحیح ہوگئی اورکرایہ وصول شدہ ملك مرتہن ہے۔لہٰذا حضرات علمائے کرام مدظلہم العالی کی خدمت والا میں بکمال ادب گزارش کہ عبارت استفتاء منسبلکہ(بعد اس رہن کے راہن نے کرایہ داروں سے کہہ دیاکہ کرایہ مرتہن کودیاکریں) عبارت صحیح یہ ہے کہ(بربنائے شرط مندرجہ دستاویز ایك ماہ کے بعد کرایہ داروں سے راہن نے کہہ دیاکہ کرایہ مرتہن کودیا کریں)پس اس تصحیح واقعہ وتبدیل عبارت کے بعد احکام مندرجہ فتوٰی میں کیاتبدیلی ہوگی،اور کیا اس صورت میں جائداد بیع ہو جائے گی اورکرایہ وصول شدہ مِلك مرتہن ہوگا،بملاحظہ حالات مندرجہ استفتاء سابق وتصحیح واقعہ مندرجہ استفسار مزیدہٰذا وفتوٰی منسلکہ جواب بحوالہ کتب عطاہو۔
[1] الاشباہ والنظائر بحوالہ الجوہرۃ النیرہ،الفن الثانی،کتاب القضاء والشہادت الخ ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۳۵۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع