دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

الجواب:

مرتہن کو رہن سے کسی طرح کاانتفاع جائزنہیں،نہ رہ کر نہ کرایہ پر،سب حرام اورسودہے۔حدیث میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

کل قرض جرمنفعۃ فھو ربو،رواہ الحارث فی مسندہ[1] عن امیرالمومنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ۔

جوقرض نفع کو کھینچ لائے وہ سودہے۔اس کو حارث نے اپنی مسندمیں امیرالمومنین حضرت علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم سے روایت کیا۔(ت)

یہاں جوانتفاع ہوت اہے معروف ومعہود ہے اور معروف مشروط اورمشروط بالاجماع حرام اوروہ یقینا روپے کے دباؤ سے ہوتاہے تویہاں اذن راہن کی صورت متحقق نہیں اگرچہ حیلہ باطلہ کے طورپراس کانام کرلیا ہے کہ انتفاع بالاذن کے یہ معنی ہیں کہ نہ اس کی شرط ہو نہ اس پراصرار بلاشرط اگرراہن بطورخود مثلًا کسی وقت سکونت کی اجازت دے توصرف اس کے اذن کی بنا پر رہناچاہئے اوراس میں اپنے کو ہروقت اس کے اذن کامحتاج جانے یہاں تك کہ وہ اس وقت کہہ دے کہ باہرنکل جاؤ تو وہ فورًا بلا عذر چلاجائے یا اس نے اجازت دی اورنہ اسباب لایا ایك قدم دروازے کے اندر اورایك باہر ہے کہ راہن نے کہہ دیامجھے منظور نہیں توفورًا قدم باہرنکال لے یہ صورت اذن راہن کی ہے مگرحاشا اس کاوجود کہاں بلکہ بالیقین بزوررہتے ہیں اورتا ادائے دَین راہن ہرگزنہیں منع کرسکتا ہے اور منع کرے تو ہرگزنہیں مانتے۔لاجرم حکم مطلقًاتحریم ہے۔طحطاوی علی الدر المختارپھر رد المحتارمیں ہے:

الغالب من احوال الناس انہم انما یریدون عند الدفع الانتفاع ولولاہ لما اعطاہ الدراھم وھٰذا بمنزلۃ الشرط لان المعروف کالمشروط وھو مما یعین المنع [2] انتھی۔

لوگوں کاغالب حال یہ ہے کہ وہ رہن دیتے وقت نفع حاصل کرنے کاارادہ کرتے ہیں وگرنہ وہ قرض کے لئے درھم ہی نہ دیں گے۔اور یہ بمنزلہ شرط کے ہے کیونکہ معروف مشروط کی مثل ہوتاہے اوروہ ممانعت کومتعین کرتاہے۔انتہی(ت)

 


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ الحارث عن علی حدیث ۱۵۵۱۶ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۶/ ۲۳۸

[2] ردالمحتار کتاب الرھن داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۳۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن