دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

مثلًا نوٹ سوروپے کومول لیااورچاندی کازیورکہ وزن میں سوروپے بھراورقیمت میں دوسوروپے کاتھا رہن رکھااور وہ جاتارہا تو برابرہوگئے کہ وزن یکساں تھا اوراگرپچاس روپے بھر کازیور رہن کیا جوقیمت میں سوروپے کاتھا اورتلف ہوگیاتودَین میں سے صرف پچاس ساقط ہوئے کہ یہاں قیمت میں سَوروپے کاتھا رہن رکھا اور وہ ہلاك ہوگیاتوبرابر ہوگئے دین ساقط ہوگیاکہ یہاں قیمت کااعتبارہے،درمختار میں ہے:

صح رھن الحجرین والمکیل والموزون فان رھن بخلاف جنسہ ھلك بقیمتہ وھو ظاھر وان بحنسہ ھلك ھلك بمثلہ وزنا اوکیلا لاقیمۃ ولاعبرۃ بالجودۃ عند المقابلۃ بالجنس ثم ان تساویا فظاھر وان الدین ازید فالزائد فی ذمۃ الراھن وان الرھن ازید فالزائد امانۃ،درر وصدرالشریعۃ[1] واﷲ سبحٰنہ و تعالٰی اعلم۔

اورصحیح ہے رہن رکھناسونے،چاندی اور کیلی ووزنی چیزوں کا۔ اگراس نے مذکورہ چیزوں کو ان کی جنس کے خلاف کے عوض رہن رکھااور مرھون ہلاك ہوگیاوہ قیمت کے ساتھ ہلاك ہوا اوریہ ظاہرہے۔اوراگرمذکورہ چیزیں انکی جنس کے مقابل رہن رکھیں اور مرھون ہلاك ہوگیاتو وہ اپنی مثل قرض کے مقابل ہلاك ہوگا باعتبار وزن یاکیل کے نہ کہ باعتبار قیمت کے۔ اورجنس کے ساتھ مقابلہ کے وقت مرھون کے کھَرے ہونے کاکوئی اعتبارنہیں۔پھراگرقرض اورمرہون برابرہیں توظاہر ہے،اوراگرقرض زائد ہے تو وہ زائد راھن کے ذمے ہوگا۔اور اگرمرھون زائدہے تو وہ زائد امانت ہوگا،درر وصدر الشریعۃ۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ۶۵:            حیدرآباد دکن محلہ قاضی پورہ دفتر قادری تفسیر مرسلہ جناب مولوی سیدعبدالجبار صاحب سلمہ  ۱۰شعبان ۱۳۳۰ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بکرسے زیدنے مکان رہن لیا اوراب زید اس مکان کے کرایہ سے یاخودرہ کرمنتفع ہوناچاہتاہے آیا درست و جائزہے یانہیں؟ زیدکابیان ہے کہ کچھ خفیف ترمیم یاآہك پاشی میں اپنی ذات سے کرلیتاہوں اس صور ت میں کیاانتفاع جائزہوسکتاہے؟ بینواتوجروا۔ 


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الرھن باب مایجوز ارتہانہ الخ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۷۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن