دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

ومضت المدۃ بان للمعیر اخذھا من المستعیر قال وبہ افتی فی الخیریۃ والاسمٰعیلیۃ ومثلہ فی فتوٰی ابن نجیم قائلا،ولیس لہ مطالبتہ بالرھن قبل مضی المدۃ فاذا مضت وامتنع من خلاصہ من المرتھن اجبر علیہ اھ اقول:ولایخالفہ مافی الذخیرۃ استعارہ لیرھنہ بدینہ فرھنہ بمائۃ الٰی سنۃ فللمعیر طلبہ منہ وان اعلمہ انہ یرھنہ الی سنۃ اھ لان الرھن ھنا فاسدلتأجیلہ کما مروکلامنا فی تاجیل العاریۃ تأمل [1]اھ واﷲ تعالٰی اعلم۔

اور وہ مدت گزرچکی ہے تو مُعیر اس کو مُستعیر سے لے سکتا ہے۔فرمایااسی کے ساتھ خیریہ اوراسمٰعیلیہ میں فتوٰی دیاہے اوراسی کی مثل فتاوٰی ابن نجیم میں ہے کہ معیر کو مدت گزرنے سے پہلے رہن کے مطالبہ کااختیارنہیں اور جب مدت گزرجائے اور وہ مرتہن سے عاریت والی شیئ چھڑانے سے انکاری ہو تو اس پرجبرکیاجائےاھ میں کہتاہوں یہ اس کے مخالف نہیں جو کچھ ذخیرہ میں ہے۔مستعیر نے اس لئے عاریت پرلیاکہ وہ اس شیئ کواپنے قرض کے بدلے رہن رکھے گا چنانچہ اس نے اس شیئ کو سوروپے کے بدلے میں ایك سال تك کے لئے رہن رکھاتومعیراس کامطالبہ کرسکتاہے اگرچہ مستعیر نے اسے بتادیاہوکہ وہ سال تك رہن رکھے گا کیونکہ رہن یہاں مدت مقررکرنے کی وجہ سے فاسد ہے جیساکہ گزرگیا۔اورہماراکلام عاریت کی مدت مقررکرنے میں ہے غوکرواھ اوراﷲ تعالٰی خوب جانتاہے۔(ت)

مسئلہ ۶۴:                               ازملك کاٹھیاواڑ مسئولہ حاجی عیسٰی خان محمد                    ۸جمادی الاولٰی ۱۳۳۰ھ

(نوٹ)ادھارخریدا اوراطمینان کے لئے پاس زیور رہن رکھاجائزہے یانہیں؟

الجواب:

جائزہے۔پھراگرزیورمرتہن کے پاس تلف ہوجائے تو اگرجنس کے بدلے رہن تھا مثلًا نوٹ روپوں کوخریدا اورچاندی کا زیور رہن رکھایااشرفیوں کو مول لیااورسونے کازیور گروی کیا جب تو اس کاوزن معتبرہوگا،اوراگرخلاف جنس کے بدلے رہن تھا مگر نوٹ روپوں کوخریدا اورسونے کا زیور رہن رکھا یااشرفیوں کومول لیااورچاندی کازیور گروکیاتوزیور کی قیمت معتبرہوگی


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الرھن باب التصرف فی الرھن داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۳۱۔۳۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن