30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جوناجائزرقم لی تھی وہ اس مسلمان کی اس پرشرع کی روسے آتی ہوئی وصول کرکے مستحق کوپہنچاتاہوں لیناجائزہے۔اوراگریہ اندیشہ ہوتاکہ لوگوں میں سودخواری سے نام مشہورہوگا اورجس طرح براکام براہے برانام بھی پسندیدہ نہیں تویہ جوازخالص بلا کراہت ہوتا یونہی یہ بھی کہ سودکی نیت نہ کی جاتی بلکہ ایك نامسلم غیرذمی کامال طریق جائزقانونی سے لے کر اس محتاج مدیون مسلمان کی مدد کرتے جو آپ سے استمداد کررہاہے اورمساکین مسلمین کے صرف میں لاتے کوئی حرج نہ رکھتا غرض ان نیتوں کے ساتھ حرام نہیں برے نام کے سبب بچناچاہئے فقط،واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۶۲،۶۳: ازدھاروپور مرسلہ جناب فوجدارخاں صاحب ۱۴صفرالمظفر۱۳۳۰ھ
علمائے دین واتباع شرع متین کیافرماتے ہیں ان مسائل میں کہ:
(۱)کسی اہل ہنود کی حقیت اگرچہ رہن دخلی رکھی جائے اوراس کی مالگزاری سرکاری سال بہ سال بموجب بندوبست سرکاری سرکارکواداکی جائے تواس کامنافع جوکچھ اراضی میں ہوگا وہ سود میں شمارکیاجائے گا یانہیں یاکیاحکم ہے؟
(۲)اگرکسی اسامی دخیل کارکی اراضی موروثی چندسال معین کے لئے رہن رکھی جائے اوراس اراضی مرہونہ کالگان زمین دار کو رہن دارسال بسال اداکرے تو اس اراضی کے کاشت کرنے سے جوکچھ منافع ہوگا اس کے واسطے کیاحکم ہے؟ بینواتوجروا۔
الجواب:
(۱)ہندو کی حقیت رہن دخلی لینا اوراس سے منافع حاصل کرنا کوئی حرج نہیں مگرشرط یہ ہے کہ اپنے قرض پرنفع لینے یاسود کی نیت نہ کرے بلکہ یہ کہ ہندوکی رضامندی سے اس کے مال پرقبضہ جائزہے اوراس مباح سے نفع حاصل کیاجاتاہے،
|
فانما الاعمال بالنیات وانما لکل امرء مانوی[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
بے شك عملوں کادارومدار نیتوں پرہوتاہے اورہرشخص کے لئے وہی ہے جس کی اس نے نیت کی۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
(۲)دخیل کار زمین موروثی کاشرعًا مالك نہیں ہوتا اس پرقبضہ کے بعد اصل مالك یعنی زمین دار سے اس کے کاشت کی اجازت لے کر لگان زمین دارکوتامدت رہن اداکرتا رہے
[1] صحیح البخاری باب کیف کان بدء الوحی الٰی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع