دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

تعلیق التملیکات بالشرط باطل کالبیع والشراء۔[1]

تملیك والے معاملات کوشرط کے ساتھ معلق کرنا باطل ہے جیسے بیع اورشراء۔(ت)

اورہن یوں بے معنی ہے کہ وہ بے قبضہ تمام نہیں ہوتا۔

قال اﷲ تعالٰی "œ][ô"۔[2]

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:تورہن ہو قبضہ میں لیاہوا۔(ت)

قدوری میں ہے:

الرھن یتم بالقبض۔[3]

رہن کی تکمیل قبضہ سے ہوتی ہے۔(ت)

اورجب رہن ہنوزتام نہیں ہوا تومرتہن کوتحصیل قبضہ پرجبرنہیں پہنچتا،نہ بے اذن راہن قبضہ کرسکتاہے۔عالمگیری میں ہے:

قال محمد رحمہ اﷲ تعالٰی فی کتاب الرھن لایجوز الرھن الا مقبوضا کذا فی المحیط و شرط صحۃ القبض ان یاذن الراھن فان قبض بغیراذن الراھن لم یجز قبضہ۔[4] (مختصرًا)

امام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی نے کتاب الرھن میں فرمایا قبضہ کے بغیررہن جائزنہیں،محیط میں یوں ہے،اورقبضہ صحیح ہونے کی شرط یہ ہے کہ راہن اجازت دے اگرراہن کی اجازت کے بغیر قبضہ کیاتو اس کا قبضہ جائزنہ ہوا،مختصرًا۔(ت)

راہن کواختیارہے کہ بے ادائے دین اپناقبضہ رکھے۔عنایہ میں ہے:

ان قبضہ المرتھن علٰی ھذا الوجہ تم العقد ولزم وان لم یقبضہ فان الراھن بالخیار بین التسلیم

اگرمرتہن نے مرہون پررہن کی بناپرقبضہ کرلیاتو عقد تام اور لازم ہوگاورنہ راہن کو سونپنے اورنہ سونپنے کااختیار

 


 

 



[1] الاشباہ والنظائر الفن الثالث القول فی الشرط ادارۃ القرآن کراچی ۲/ ۲۲۵

[2] القرآن الکریم ۲/ ۲۸۳

[3] القدوری کتاب الرھن مطبع مجیدی کانپور ص۱۰۰

[4] الفتاوٰی الہندیۃ کتاب الرہن الفصل الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۴۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن