دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

رہن نامہ بجائے بیعنامہ اوریہی زررہن بجائے زرثمن مقررہوگا اورجائداد مرہونہ بیع شدہ سمجھی جائے گی اور اسی وقت سے قبضہ جائداد مرہونہ پرمرتہن کامالکانہ ہوجائے گا اورمرتہن مثل میرے ان تمام حقوق کے مالك کامل مشتریانہ ہوجائیں گے جومجھ کوجائداد مرہونہ میں اس وقت حاصل ہیں لہٰذا یہ چندکلمہ بطور دستاویز بیع بالوفاء کے لکھ دئیے،اس رہن کے پہلے سے ایك مکان میں خود راہن رہتاتھا باقی مکانات ودکانات میں کرایہ دارراہن کی طرف سے تھے بعد اس رہن کے راہن نے کرایہ داروں سے کہہ دیا کہ کرایہ عمرو مرتہن کودیاکریں اورجس مکان میں خود راہن رہتاتھا اس کاکرایہ بھی ایك مدت تك راہن اداکرتارہا۔ اب حضرات علمائے کرام مدظلہم العالی سے بکمال ادب یہ سوال ہے:

(۱)صورت مذکورہ میں شرعًا جائداد مرہونہ بعد گزرنے ایك ماہ کے رہن رہی یابیع ہوگئی؟

(۲)جوکرایہ جائدادمرہونہ کاکرایہ داروں اورنیززیدراہن سے عمرومرتہن کووصول ہوتارہا وہ مِلك راہن تھا یاملك مرتہن شرعًا اصل زررہن میں محسوب ہوتاگیایانہیں؟

(۳)عمرو مرتہن کو اب اسی قدر اصل روپیہ رہن کالیناحلال ہے جوبعد مجرائے کرایہ وصول شدہ کے باقی ہو یاکل زررہن بدون وضع کرایہ وصول شدہ کے لیناحلال ہے۔

(۴)جس وقت زیدراہن اس قدرروپیہ جوبعد وضع کرایہ وصول شدہ کے عمرومرتہن کااصل زر رہن باقی ہواداکرے توعمرو مرتہن پرجائداد مرہونہ چھوڑدینا واجب ہے یانہیں؟

الجواب:

وہ بیع بھی باطل محض اوروہ رہن بھی محض بے معنی،اورمرتہن کے لئے وہ زرکرایہ کہ خود راہن یااورکرایہ داروں سے لیتارہا حرام محض،اورجبکہ دَین بھی روپے تھے اورکرایہ کہ لیاگیا وہ بھی روپے ہیں بسبب اتحاد جنس مقاصد ہوگیا یعنی جس قدر زر کرایہ عمرو کووصول ہوا دین میں مجراہوگا اصل زر ہن میں اس مجرائی کے بعد جو باقی ہے اسی قدر کا مطالبہ عمروکو حلال ہے زیادہ حرام ہے اورجائداد ہنوزکامل مرہون ہوئی ہی نہیں چھوڑنا نہ چھوڑنا کچھ معنی نہیں رکھتا،زید کو اختیارہے کہ بے ادائے بقیہ زر دین اپناقبضہ جائداد پررکھے عمروصرف اپنے بقیہ دَین کا مطالبہ کرسکے گا جائداد کے قبضہ پر جبرکااسے کوئی اختیارنہیں،بیع تویوں باطل محض ہے کہ ایك شرط پر معلق کی گئی اوربیع قابل تعلیق نہیں۔اشباہ میں ہے:


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن