دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

کا اس میں کچھ حق نہیں یہاں تك کہ اگرکوئی رہن صحیح وتام ہواورمرتہن بلااجازت راہن اسے کرایہ پر دے یابے اجازت دے اورراہن جائزکردے تواس صورت میں بھی کرایہ کامالك خاص راہن ہوتاہے اورکرایہ پراٹھانے سے رہن باطل ہوجاتاہے۔

عقودالدریہ میں ہے:

امرأۃ باعت دارھا من رجل بیع وفاء منزلا منزلۃ الرھن ثم ان الرجل اٰجرھا باذنھا من بعلھا باجرۃ معلومۃ قبضھا الرجل ویزعم ان الاجرۃ لہ تکون الاجرۃ للراھنۃ وبطل الرھن۔[1]

کسی عورت نے اپناگھر کسی مرد کے ہاتھ بیع وفاءکے طور پر فروخت کیا درانحالیکہ اس کو بمنزلہ رہن کے کیا،پھرمشتری مردنے وہی مکان اس عورت کے شوہر کوایك معین اجرت کے عوض اجارہ پردے دیا اوراجرت پریہ گمان کرتے ہوئے قبضہ کیا کہ یہ اجرت اس کے لئے ہے تو یہ اجرت راہنہ کے لئے ہوگی اوررہن باطل ہوجائے گا۔(ت)

عالمگیری میں ہے:

واٰجرہ احدھما بغیر اذنہ ثم اجاز صاحبہ صحت الاجارۃ وبطل الرھن وتکون الاجرۃ للراھن۔[2]

راہن اورمرہون میں سے کسی ایك نے دوسرے کی اجازت کے بغیر مرہون شیئ اجارہ پردے دی پھردوسرے نے اس کو جائزقراردے دیا تواجارہ صحیح ہوگیا جبکہ رہن باطل ہوگیا اور اجرت راہن کے لئے ہوگی۔(ت)

یہاں کہ رہن سرے سے خود ہی بے قبضہ وناتمام ہے اورکرایہ دینے والا خود زید مالك دکان ہے توعمرویاوارثان عمروکازرکرایہ میں کوئی حق ہونامحض بے معنی ہے۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۶۰:                                ازکانپور محلہ پٹکاپور مطبع نظامی مرسلہ مولوی ا بوسعیدصاحب                          سوم صفر۱۳۲۶ھ

زیدنے اپنی جائداد رہن کرکے کچھ روپیہ عمروسے قرض لیا،شرائط رہن یہ تھے:میعاداس رہن کی صرف ایك مہینہ ہے اگربعد میعاد فورًا فك نہ کرالوں تویہی دستاویز


 

 



[1] العقود الدریۃ کتاب الرھن ارگ بازارقندھارافغانستان ۲/ ۲۵۴

[2] الفتاوی کتاب الرھن الباب الثامن نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۴۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن