دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

بیان سائل سے معلوم ہواکہ یہ دکان پہلے سے بنیے کے پاس کرایہ پرتھی،اوراب تك کرایہ پرہے کرایہ دار نے کسی وقت مرتہن کے لئے خالی نہ کی نہ اپناقبضہ چھوڑکر عمروکاقبضہ کرایا اس صورت میں یہ رہن محض ناتمام وبے اثروبے معنی ہے وارثان عمرو کوکوئی دعوی دخلیابی کانہ پہنچتاتھا حاکم کو ایسابے اصل دعوی سننابھی نہ تھا نہ کہ ڈگری دیتاکہ قبضہ جورہن میں شرط ہے کہ باذن راہن ہو،نہ یہ کہ قاضی جبرًا قبضہ دلادے عقد کہ ناتمام رہاقاضی کو اس کے تمام کرنے پرجبرکاکیااختیار،عالمگیریہ میں ہے:

لایجوز الرھن الامقبوضا وشرط صحۃ القبض ان یأذن الراھن فان قبض بغیر اذن الراھن لم یجز قبضہ[1] اھ مختصرا۔

رہن جائزنہیں جب تك اس پرقبضہ نہ کیاجائے،اوراس کے قبضہ کے صحیح ہونے کے لئے شرط یہ ہے کہ راہن اجازت دے۔اگرراہن کی اجازت کے بغیر قبضہ کیاتوجائزنہیں ہوا اھ،اختصارًا۔(ت)

عقودالدریہ میں ہے:

ان ادعی المرتھن الرھن مع القبض یقبل برھانہ علیھما وان ادعی الرھن فقط لایقبل لان مجرد العقد لیس بلازم۔[2]

اگرمرتہن نے رہن کا قبضے سمیت دعوٰی کیاتو اس کے گواہ رہن اورقبضے پرقبول کرلئے جائیں گے۔اوراگرفقط رہن کا دعوٰی کیاتو قبول نہیں کیاجائے گا کیونکہ محض عقد سے رہن لازم نہیں ہوتا۔(ت)

اور جب خودعمروکاکوئی حق اس دکان میں ثابت نہیں تو ورثاء عمرو کاکیاحق ثابت ہوسکتاہے،سائل کاکہنا کہ زیدنے دکان مذکور پر اپناقبضہ کرکے دکاندار سے کرایہ خود وصول کیا اسی غلط فہمی پرمبنی ہے جوعوام میں پھیلی ہوئی ہے کہ شیئ مواجرکے رہن کوبھی با وصف بقائے اجارہ اپنے زعم میں رہن صحیح وتام سمجھتے ہیں ورنہ حقیقۃً قبضہ مستاجرکا ہے اورمِلك زیدکی ہے اورعمرو کی ہنوز نہ مرتہنی پوری ہوئی نہ اس کاکوئی قبضہ،بالجملہ شك نہیں کہ زر کرایہ کامالك خاص زید ہے عمرو وارثان عمرو


 

 



[1] الفتاوی الہندیۃ کتاب الرھن الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۴۳۳

[2] العقود الدریۃ کتاب الرھن ارگ بازار قندھارافغانستان ۲/ ۲۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن