دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

لے لیااورملك پرمرتہنان کوقبضہ دے دیا رہن نامہ میں یہ لکھ دیاکہ ہم نے منافع ملك مرہون مرتہنان کوہبہ معاف کردیا اوربخش دیا۔اکثرراہنان مرگئے اوربعض زندہ ہیں۔مرتہنان نے بعد موت راہنان متوفی منافع مِلك مرہون زائدازمقدار زر رہن حاصل کریں یہ ارشاد فرمایاجائے کہ منافع مذکورہ حق جائز وشرعی مرتہنان کاہے یانہیں؟ اورباوجود اس کے کہ مرتہنان نے منافع ملك مرہون بقدرمقدار زر رہن یازائد از زر رہن خود کاوصول کرلیا پھربھی وہ مستحق پانے زررہن کے ہیں یاوارثان راہن زر رہن یافتنی مرتہن کومنافع وصول شدہ میں مجراومحسوب کرسکتے ہیں اوربلاادائے زردیگر ملك کوچھڑاسکتے ہیں،ہبہ وبخشش زرمنافع مذکورہ رہن نامہ عمومًا اوربعد موت راہنان خصوصًا کیااثررکھتے ہیں۔بیّنواتوجروا

الجواب:

صورت مستفسرہ میں زرمنافع مرہون مرتہنوں کے حق میں ضرورحرام اورسودہے۔حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

کل قرض جرمنفعۃ فھو ربا،اخرجہ الحارث فی مسندہ[1] عن امیرالمؤمنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ۔

جوقرض نفع کو کھینچ لائے وہ سودہے۔حارث نے اپنی مسندمیں امیرالمومنین حضرت علی کرم اﷲ وجہہ الکریم سے اس کی تخریج کی(ت)

عقودالدریہ میں محیط سے ہے:

لیس للمرتھن ولاللراھن ان یزرع الارض ولا یؤاجرھا لانہ لیس لھما الانتفاع بالرھن[2]۔

راہن اورمرتہن کویہ اختیارنہیں کہ وہ مرہون زمین میں کاشت کریں کیونکہ انہیں رہن سے نفع اٹھانا جائزنہیں۔(ت)

اشباہ میں ہے:

یکرہ للمرتھن الانتفاع بالرھن باذن الراھن۔[3]

راہن کی اجازت سے مرتہن کو رہن سے انتفاع مکروہ ہے۔(ت)

 


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ الحارث عن علی حدیث ۱۵۵۱۶ موسسۃ الرسالہ بیروت ۶/ ۲۳۸

[2] العقود الدریۃ کتاب الرھن ارگ بازار قندھارافغانستان ۲/ ۲۵۸

[3] الاشباہ والنظائر الفن الثالث کتاب الرھن ادارۃ القرآن کراچی ۲/ ۱۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن