دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

کل قرض جرمنفعۃ فہو ربا۔[1]

جوقرض منفعت کو کھینچ لائے وہ سود ہے(ت)

بہ اجازت راہن نفع اٹھانے کے یہ معنٰی تھے کہ قرض کے دباؤ سے نہ ہو اور اس کی اجازت ہی کاپابند رہے جب وہ خوشی سے کہہ دے انتفاع کرے اور جس وقت منع کردے فورًاباز رہے مثلًا اس نے اپنی خوشی سے کہہ دیا کہ مکان میں رہو یہ آکررہا اسی وقت اس نے کہہ دیا مجھے منظورنہیں توفورًا نکل جائے کچھ عذرحیلہ درمیان میں نہ لائے ایسایہاں ہرگزنہیں ہوتابلکہ قطعًا دباؤپررہتے ہیں اورراہن دباؤہی کے باعث اجازت دیتاہے اوروہ رجسٹری کے کاغذوں میں لکھی جاتی ہے کہ اس کے سبب انتفاع بالجبرکرسکیں اوراگرلاکھ کہے کہ نکل جاؤ ہرگزنہ نکلیں گے اوریہی جواب دیں گے کہ پہلے ہماراقرض دے دو تو جائیں تویہ صورت اجازت سے اصلًا متعلق نہیں بالاجماع حرام ورباہے۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم

مسئلہ ۵۵:               ازجائس رائے بریلی محلہ زیرمسجد مکان حاجی ابراہیم مرسلہ ولی اﷲ صاحب     ۲/ربیع الاول شریف

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مرہون شیئ سے فائدہ اٹھانا مثلًا زمین رہن رکھا اس کوجوتتاہے اور اس میں زراعت بوتا ہے اور اس کے مینڈھ وغیرہ بندھواتاہے اس کے نیچے اس کامنافع کھاتاہے اور اس کوقیاس کرتاہے بکری اورگھوڑے کے اوپر جائزہے اس کے منافع کھانایانہیں؟فقط

الجواب:

مرتہن کو مرہون سے نفع اٹھانا حرام اورنراسُودہے،

کما افادہ العلامۃ الطحاوی و العلامۃ الشامی فی حاشیتی الدروحققناہ فی فتاوٰینا،واﷲ تعالٰی اعلم۔

جیساکہ علامہ طحاوی اورعلامہ شامی نے درمختارکے حاشیوں میں افادہ فرمایاہے ہم نے اس کی تحقیق اپنے فتاوٰی میں کی ہے،واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۵۶: ازریاست رامپور متصل کوتوالی مکان مرحوم مجددی مرسلہ مولوی احمدحسین صاحب     ۱۸جمادی الاولٰی ۱۳۲۱ھ

چند شخص نے ایك ملك مشترك اپنے چندشخصوں کے پاس بالاشتراك رہن کی زررہن


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ الحارث عن علی حدیث ۱۵۵۱۶ موسسۃ الرسالہ بیروت ۶/ ۲۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن