دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

شَے مرہون جزًا یعنی ۱۶ بسوانسہ ۱۳کچوانسہ اورایك ثلث کچوانسہ ملکیت حقیت راہنہ کی اورمدعیہ وارثہ کی ٹھہری اورجزًا شے مرہون یعنی ۴بسوہ ۳سوانسہ ۶ کچوانسہ اور۲ثلث کچوانسی شیئ مرہون مال غصب اورحقیت ملکیت شخص ثالث جوفریق مقدمہ مذکورنہ تھا قرارپائی،چنانچہ ۱۶بسوانسہ ۳کچوانسہ اورایك ثلث کچوانسہ مدعیہ وارثہ راہنہ کوملے اوربعد ازیں فك الرہن بھی ہوگئی اور۴بسوہ ۳بسوانسہ ۶ کچوانسہ اوردوثلث کچوانسہ یعنی بمقدار مال غصب معلق رہے چنانچہ آج تك وہ مال غصب بہ قبضہ رہن قائم مقام مرتہن ہے اور اب وارثہ راہنہ بھی مرچکی ہے مگر اس کی اولاد باقی ہے یعنی وارثہ راہنہ کی تومسئلہ فرماؤ بقیدنام وباب کتاب کے جس سے مسئلہ اخذکرو کہ حق انفکاك رہن مذکورہ بالاکا وارثان وارثہ راہنہ کو ہے یانہیں؟ اجردے تم کو اﷲ صاحب نیك اجر۔

الجواب:

بلاشبہہ ہے۔تقریرسوال وبیان سائل سے واضح کہ یہاں شخص ثالث نہ فریق مقدمہ تھا نہ راہنہ یا اس کے وارث اپنے غصب کے مقر،توبالائی طورپرغاصب سمجھ لینا ان کے حق فك کو کیا زائل کرسکے جبکہ علماء تصریح فرماتے ہوں کہ راہن اگراقرار بھی کردے کہ شیئ مرہون دوسرے کی ملك ہے تاہم اسے یہی حکم دیں گے کہ فك رہن کراکر مالك کوواپس دے،درمختار باب التصرف فی الرہن میں ہے:

لورھن شیئا ثم اقر بالرھن لغیرہ لایصدق فی حق المرتھن ویؤمربقضاء الدین وردہ الی المقرلہ۔[1]

اگرکوئی شیئ رہن رکھی پھرراہن نے اقرارکیاکہ مرہون شیئ کسی اورکی ملك ہے تومرتہن کے حق میں راہن کی تصدیق نہیں کی جائے گی اورراہن کوحکم دیاجائے گا قرض کی ادائیگی کا اورمرہون شیئ،مقرلہ کی طرف لوٹانے کا۔(ت)

معہذا جب ملك غیربے اذن غیرکوئی شخص راہن کودے توراہن غاصب اورمرتہن مثل غاصب الغاصب ہوتاہے۔ہدایہ باب الرھن الذی یوضع علی یدالعدل میں ہے:

ان مات العبد المرھون فی یدالمرتھن ثم استحقہ رجل

اگرمرہون غلام مرتہن کے قبضے میں مرگیا پھر کوئی اورشخص اس کامستحق نکل آیا تو اس کو

 


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الرھن باب التصرف فی الرھن الخ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۷۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن