دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

اٹھائے گا اجازت مرتہن پرموقوف رہے گی،اگرباطل کرد ے گا اجارہ زمین باطل ہوجائے گا رہن قائم رہے گا،اجازت دے گاتو رہن باطل اجارہ زمین صحیح ہوجائے گا،بہرحال رہن واجارہ دونوں جمع ہوں یہ ہرگزنہ ہوگا کل ذٰلك مصرح بہ فی الکتب الفقھیۃ(اس تمام کی تصریح فقہ کی کتابوں میں کردی گئی ہے۔ت)پس صورت مستفسرہ میں کہ زید نے اپناگاؤں عمروکے پاس رہن رکھا،ظاہرہے کہ مزارعین دِہ سے استعفاء نہ لیا ہوگا کما ھو المعروف والمعھود فی ھذا العھود(جیساکہ اس زمانے میں مشہور و معروف ہے۔ت)توشرعًا وہ رہن صحیح ہی نہ ہوا،اوراگربالفرض استعفاء لے بھی تواب کہ مزارعوں کے پاس اجارہ پرہے ضرور ہے کہ یہ اجارہ بعد رہن یا راہن نے کیا اور مرتہن سے اسے جائز رکھا کہ تحصیل زر اجارہ پر نوکر رکھناچاہتاہے یامرتہن نے کیا اور راہن نے اسے جائز کردیاکہ تحصیل زراجارہ پراسے نوکر رکھناچاہتاہے بہرحال گاؤں رہن سے نکل گیا اب نہ زید راہن نہ عمرو مرتہن،نوکری کااختیارہے قرضہ عمروذمہ زیدجدارہا۔واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

مسئلہ ۵۰:کیافرماتے ہیں علمائے دین وفضلائے شرع متین اس بارے میں کہ ایك مکان پرپختہ زیدکا اوربعد فوت زیدکے وہ مکان بیچ قبض ودخل دونوں لڑکوں زیدکے رہاایك طفل کلاں کا نام عمرواورطفل خورد کانام بکر بباعث تنگدستی کے بکرحصہ اپنا غیر شخص کے ہاتھ مبلغ چہارصد روپیہ کو فروخت کرتاتھا عمرونے ظلم تعدی کرکے مبلغ تین سوروپیہ کوخریدلیا اس میں سے مبلغ ایك سوروپیہ نقدبکرکودئیے اوربالعوض مبلغ صدروپیہ کے مکان سکونت اپنے کا عمرونے پاس بکر کے رہن دخلی کردیا بعدہ وہ مکان بکرایہ سہ روپیہ ماہواری کرایہ پر بکرنے دے دیا وہ کرایہ لیناجائزہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

صورت مستفسرہ میں برتقدیر صحت بیع اگربکرنے مکان مرہون باجازت عمروکرایہ پردیا تورہن باطل ہوگیا اورزرکرایہ عمروکو ملے گا بکر کا اس میں کچھ حق نہیں اورجوعمرو کی اجازت نہ تھی توزرکرایہ بکرکا ہے مگراس کے لئے وہ مال طیب نہیں زرخبیث کو اپنے صرف میں نہ لائے مانع اجابت دعا ہوتاہے کما فی الحدیث(جیساکہ حدیث میں ہے۔ت)بلکہ تصدق کردے یا مالك کو دے دے کما فی غمزالعیون للحموی عن البزازیۃ ونحوہ فی الھندیۃ عن فتاوٰی قاضی خان(جیساکہ حموی کی غمز العیون میں بحوالہ بزازیہ منقول


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن