دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

ان کانت بشرط کرہ والافلا۔[1]

ہدیہ دے تواگر اس کی شرط لگائی گئی ہے تب تو مکروہ ہے ورنہ نہیں۔(ت)

جب یہ اصل کلی معلوم ہولی حکم مسئلہ واضح ہوگیا کہ اگرمکان وغیرہ شیئ مرہون سے مرتہن کابذریعہ سکونت وغیرہ نفع لینا مشروط ہوچکاہے جیساکہ دخلی رہن ناموں میں اس کی صاف تصریح ہوئی ہے جب تو اس کاصریح سُودحرام ہوناظاہر،ورنہ غالب عرف وعادت رسم ورواج زمانہ صراحۃً حاکم ابنائے زمان اسی نفع کی غرض سے قرض دیتے ہیں اورلینے دینے والے سب بغیرذکر اسے قراریافتہ سمجھتے ہیں،اگرمرتہن جانے کہ مجھے انتفاع نہ ملے گا ہرگز عقدنہ کرے اورراہن بوجہ قرض دبا ہوا نہ ہوتوکبھی مجبورًا اجازت انتفاع نہ دے ولہٰذا مرتہن اس نفع وسود کواپناحق واجب جانتے ہیں اورراہن کواس پرمجبورکرتے ہیں،تویہ انتفاع اگرچہ لفظًا مشروط نہ ہو عرفًا بیشك مشروط ومعہود ہے توحکم مطلق حرمت وممانعت ہے۔علامہ احمد طحطاوی پھر علامہ محمدشافعی قدس سرہما ایساہی حواشی دُرمیں فرماتے ہیں:

الغالب من احوال الناس انھم انما یریدون عند الدفع الانتفاع ولولاہ لما اعطاہ الدراھم وھذا بمنزلۃ الشرط لان المعروف کالمشروط وھو مما یعین المنع۔[2]

لوگوں کاغالب حال یہ ہے کہ رہن کے وقت وہ مرہون سے نفع اٹھانے کاارادہ رکھتے ہیں،اگرنفع متوقع نہ ہوتو قرض پر درھم ہی نہ دیں گے،اوروہ بمنزلہ شرط کے ہے کیونکہ معروف کاحکم مشروط کے حکم کی مثل ہوتاہے اوریہ ممانعت کومتعین کرتاہے۔(ت)

ہاں اگرمرتہن بے لحاظ انتفاع قرض دے اورصرف بغرض وثوق وصول جوتشریع رہن سے مقصود شارع ہے رہن لے اور عاقدین وقت عقد صراحۃً شرط کرلیں مرتہن کسی طرح نفع اٹھانے کامجازنہ ہوگا،

وذٰلك لان ماصار معروفا لایصیر مرفوعا بالسکوت

یہ اس لئے ہے کہ جوچیز معروف ہوچکی ہو وہ چپ رہنے سے مرفوع نہیں ہوجاتی

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الرھن داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۳۱۱

[2] ردالمحتار کتاب الرھن داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۳۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن