30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:اس قسم کے قول منقح ومحرر واصل محقق ومقرریہ ہے کہ بربنائے قرض کسی قسم کانفع لینا مطلقًا سودوحرام ہے،
حدیث میں ہے حضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
کل قرض جرمنفعۃ فہوربًا۔رواہ الحارث فی مسندہ[1] عن امیرالمومنین المرتضٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
جوقرض کوئی نفع کھینچ کرلائے وہ سود ہے۔اس کوحارث نے اپنی مسند میں حضرت علی المرتضٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیاہے۔(ت) |
اوراگراس بنا سے جدا ویسی ہی باہمی سلوك کے طورپر کوئی نفع وانتفاع ہوتووہ مدیون کی مرضی پرہے اس کے خالص رضاواذن سے ہوتو رَوا ورنہ حرام،اب یہ بات کہ یہ انتفاع بربنائے قرض ہے یابطورسلوك اس کے لئے معیار شرط وقراردادہے یعنی اگر قرض اس شرط پردیاکہ نفع لیں گے تووہ نفع بربنائے قرض حرام ہوا،اوراگرقرض میں اس کاکچھ لحاظ نہ تھا پھر آپس کی رضا مندی سے کوئی منفعت بطوراحسان ومروّت حاصل ہوئی تو وہ بربنائے حسن سلوك ہے نہ بربنائے قرض تومدار کارشرط پر ٹھہرا یعنی نفع مشروط سُود اورنفع غیرمشروط سودنہیں بلکہ باذن مالك مباح،پھرشرط کی دوصورتیں ہیں:نصًا یعنی بالتصریح قرارداد انتفاع ہوجائے،اورعُرفًا کہ زبان سے کچھ نہ کہیں مگربحکم رسم ورواج قرارداد معلوم اوردادوستد خودہی ماخوذومفہوم ہو ان دونوں صورتوں میں وہ نفع حرام وسُودہے،
|
فان المعہود کالمشروط لفظا۔[2] |
اس لئے کہ بے شك جوعرف کے اعتبارسے معہودہو وہ ایساہی ہوتاہے جیسے لفظوں میں مشروط ہو۔(ت) |
درمختارمیں ہے:
|
قالوا اذا لم تکن المنفعۃ مشروطۃ ولامتعارفۃ |
مشائخ نے کہاجومنفعت مشروط نہ ہو اورنہ ہی متعارف ہوتو اس میں کوئی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع