30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
من اجنبی بامرالراھن یخرج من الرھن وتکون الاجرۃ للراھن[1] الخ۔ |
اگرمرتہن نے راہن کے حکم پر مرہون شیئ کسی کو اجارہ داری پر دی تو وہ رہن سے نکل جائے گی اوراُجرت راہن کے لئے ہوگی الخ(ت) |
شقوق اس مسئلہ میں بکثرت ہیں،
|
لان رھن المرتھن اما ان یکون باذن الراھن اولا و علی الثانی اما ان یجیز اویردّ اولا ولافھٰذہ اربعۃ وعلٰی کل منھا مثلہا فی الاجارۃ فتکون ستۃ عشر و ان جعل الاولان من التشقیقین واحدا لاتحاد الحکم فان الاجازۃ اللاحقۃ کالوکالۃ السابقۃ کما فی الخیریۃ[2] فتبقٰی تسعۃ۔ |
کیونکہ مرتہن کامرہون کو رہن رکھنا یاتوراہن کی اجازت سے ہوگا یاایسانہیں ہوگا،بصورت ثانی راہن اجازت دے دے گا یارَد کردے گا یانہ اجازت دے گا اور نہ ہی رد کرے گا تو اس طرح چارصورتیں ہوجائیں گی پھر ان میں سے ہرایك میں یوں ہی چار صورتیں اجارہ کی بنیں گی،چنانچہ مجموعی احتمالات سولہ ہوجائیں گے اوراگردونوں تشقیقوں کی پہلی صورت کو اتحاد حکم کی وجہ سے ایك بنادیاجائے کیونکہ اجازت لاحقہ، وکالت سابقہ کی طرح ہوتی ہے جیساکہ خیریہ میں ہے،توباقی نوصورتیں بچیں گی(ت) |
لیکن حاصل حکم اُسی قدرہے کہ یاتو رہن معدوم یایہ اجارہ بےجا اورسکونت ناجائز۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۴۷: ۲۲/صفر۱۳۰۶ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مرتہن سے مکان مرہون کرایہ پرلینا مالك مرہون یاغیرمالك کومباح ہے یا نہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب:
مرتہن سے راہن کاشیئ مرہون کوکرایہ پرلینااصلًا وجہ صحت نہیں رکھتاکہ مالك کااپنی مِلك کو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع