30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
گومتبع ائمہ مباش۔واﷲ تعالٰی اعلم |
کی اتباع نہیں کرتا وہ اتباع سے بری نہیں ہوتا،وہ شیطان کی اتباع کرنے والا ہوتاہے اگرچہ ائمہ اتباع کرنے والانہ ہو۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۴۰ تا ۴۲: ازپنڈول بزرگ ڈاکخانہ رائے پور ضلع مظفرپورنعمت بوڑھا ۹محرم ۱۳۳۹ھ
(۱)کھجورکارس جو اس کے درخت کو چھیل کر ہنٹنی کے پاس سے نکالتے ہیں اس کاپینا کیساہے؟
(۲)تاڑکاپھل جس میں رس ہوتاہے اس رس کونکال کرتاڑی پیتے ہیں اورنشہ کی وجہ سے بدمست ہوجاتے ہیں لیکن پھل کھانے سے نہیں۔بدمست ہوجانا پھل کھانا کیساہے؟
(۳)تاڑی جونشہ کی چیزہے اس کاسرکہ بناکرکھانا کیساہے؟
الجواب:
(۱)جب تك نشہ نہ لائے جائزہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
(۲)پھل کھاناجائزہے اورتاڑی پیناحرام۔واﷲ تعالٰی اعلم
(۳)جب حقیقۃً سرکہ ہوجائے جائزہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۴۳: اخترحسین طالب علم مدرسہ منظرالاسلام بریلی ۳صفر۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین متین اس مسئلہ میں کہ سوائے شراب کے بھنگ،افیون،تاڑی،چرس کوئی شخص اتنی مقدار میں پیئے کہ اس سے نشہ نہ آئے وہ شخص حرام کامرتکب ہوا یا نہیں؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
نشہ بذاتہ حرام ہے،نشہ کی چیزیں پیناجس سے نشہ بازوں کی مشابہت ہو اگرچہ نشہ تك نہ پہنچے یہ بھی گناہ ہے یہاں تك کہ علماء نے تصریح فرمائی ہے کہ خالص پانی دورِشراب کی طرح پینا بھی حرام ہے ہاں اگردواکے لئے کسی مرکب میں افیون یابھنگ یا چرس کا اتنا جزڈالاجائے جس کا عقل پراصلًا اثرنہ ہوحرج نہیں بلکہ افیون میں اس سے بھی بچنا چاہئے کہ اس خبیث کا اثر ہے کہ معدے میں سوراخ کردیتی ہے جوافیون کے سواکسی بلاسے نہیں بھرتے توخواہی نخواہی بڑھانی پڑتی ہے۔والعیاذباﷲ تعالٰی۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۴۴: شہرکہنہ قاضی ٹولہ مرسلہ عبدالرحیم تاریخ ۲۱ ماہ شعبان ۱۳۲۲ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك سائل کوچہ وبازار میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع