دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

مذہب معتمد مفتی بہ یہ ہے کہ ہربائع مسکرکا ایك قطرہ بھی حرام اورنجس ہے لہٰذااشیائے خوردنی نیزادویہ میں اس کا استعمال مطلقًا حرام ہے انگریزی ٹنچروں میں عمومًا اسپرٹ ہوتوکھانے پینے کے سوارنگنے وغیرہ میں جہاں خود اس کاچھونا لگانا پڑے وہ بھی ممنوع وناجائزہے صرف کپڑوں میں فقیرکے نزدیك عموم بلوی حکم طہارت ہے اخذا باصل المذھب والتفصیل فی فتاوٰینا (اصل مذہب کااعتبارکرتے ہوئے،اورتفصیل ہمارے فتاوٰی میں ہے۔ت)

مسئلہ ۳۸:                              مرسلہ عبدالرحیم ضلع ہوگلی دانمباڑ

پاؤروٹی جوہندوستان میں اکثر جگہ تاڑی کے لگاؤ سے پکاتے ہیں اس کااستعمال جائزہے یانہیں؟ اورجونہ معلمو ہوکہ یہ روٹی تاڑی سے بنی ہے اس کاکھاناکیساہے؟ اورجوتاڑی شامل ہواس کوجان کرجوکھائے اس پرتوبہ لازم ہے یانہیں؟ اور وہ شخص حرام شیئ کاحلال سمجھنے والا ہوایانہیں؟

الجواب:

مسئلہ تحریم حلال کوتویہاں کوئی تعلق نہیں جب تك نشہ کوحلال نہ جانے،

لانھا فی الحرمۃ القطعیۃ ولیست فی تلك المشروبات الا فی الخمر المسکر حرام قطعا اجماعا۔

اس لئے کہ یہ حرمت قطعیہ میں ہے حالانکہ ان مشروبات میں حرمت قطعیہ نہیں سوائے نشہ آورخمر کے کہ وہ بالاجماع حرام قطعی ہے(ت)

اورجب یہ معلوم نہ ہوکہ یہاں روٹی میں تاڑی پڑتی ہے یانہیں تو اس کاکھانا بھی حرام نہیں لان الاصل الاباحۃ ولایثبت حکم بالشک(کیونکہ اصل اباحت ہے اورشك کے ساتھ کوئی حکم ثابت نہیں ہوتا۔ت)ہاں اہل تقوٰی کوبچنابہتر۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

فمن اتقی الشبھات فقد استبرأ لدینہ وعرضہ۔[1]

جوشبہات سے بچا اس نے اپنے دین اورعزت کوبچالیا۔(ت)

اورنہ بچیں تومواخذہ نہیں۔اشباہ ودرمختارمیں ہے:

لیس زماننا زمان اتقاء الشبھات[2]۔

ہمارازمانہ شبہات سے بچنے کازمانہ نہیں(ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الایمان باب فضل من استبرألدینہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۳

[2]الاشباہ واالنظائر الفن الثانی کتاب الحظروالاباحۃ ادارۃ القرآن کراچی ۲ /۱۰۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن