30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حقہ پینا مکروہ ہے اوراس کاپانی اگرکپڑے پرگرجائے توکپڑاناپاك ہوجائے گا۔
الجواب:
حقے کے پانی کو ناپاك بتانا محض جہالت اورشریعت مطہرہ پرافتراہے،اورحقہ جس طرح بعض جاہل افطاررمضان کے وقت پیتے ہیں جس سے کہ حواس میں خلل آتاہے ضرورناجائزاورگناہ ہے،اور تکیے وغیرہ کاحقہ جومدّتوں تازہ نہ ہوتاہواور کریہہ بدبودے مکروہ ہے،اورعام حقہ جیساکہ اہل تہذیب پیتے ہیں جس میں بدبو نہیں ہوتی وہ محض مباح ہے،وقدفصّلناہ فی فتاوانا(اس کی تفصیل ہم نے اپنے فتاوٰی میں بیان کردی ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۳: ازمارہرہ بنام شیخ امیراحمد ۱۲جمادی الاولٰی ۱۳۲۳ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ادویہ انگریزی استعمال ہوں یانہ ہوں اوراگرہوں تووہ کون سی ہے جس کوبلاتکلف استعمال کرلیں،اورعام فتوٰی ان کامطلوب ہے کل ادویات کی نسبت قابل استعمال اورناقابل استعمال،آیا کل ادویہ ممنوع ہیں یاوہ صرف جن میں اثر شراب ہے خواہ پینے کی ہو خواہ مالش کی ہو،جواب جلد آئے تاکہ استعمال اورعطریات کابھی معلوم ہوجائے کہ کل عطرمنع ہیں جس میں آمیزش شراب کی ہو،بظاہر آمیزش شراب معلوم ہوتی ہومگراس میں خلط ہو اورایسے عطریات کی مالش کیئے جائیں یاسونگھے جائیں؟ اس کی تفصیل بھی ہوجائے۔
الجواب:
انگریزی رقیق دوائیں جوٹنچرکہلاتی ہیں ان میں عمومًا اسپرٹ ہوتی ہے اور اسپرٹ یقینا شراب بلکہ شراب کی نہایت بدتر قسموں سے ہے وہ نجس ہے،ان کاکھانا حرام،لگانا حرام،بدن یاکپڑے یادونوں کی مجموع پرملاکر اگرروپیہ بھرجگہ سے زیادہ میں ایسی شیئ لگی ہوئی نمازنہ ہوگی ہاں خشك دواجس میں کسی نجاست کی خلط کاحال معلوم نہ ہو لگاناجائزہے اوراگرکسی حرام شیئ کا اختلاط معلوم نہ ہو تو کھانے کی بھی اجازت ہے،اورافضل احتیاط ہے۔انگریزی عطروں کاحال فقیر کومعلوم نہیں سوا اس کے کہ بہت بدبُو کریہہ الرائحہ ہوتی ہیں رقیق اشیاء میں ان کی قوت رکھنے کے لئے ڈاکٹری نسخوں میں اسپرٹ ہی کامطلقًا استعمال ہے لہٰذا ان سے احتراز ہی چاہئے،اوراگرثابت ہوجائے کہ ان میں اسپرٹ ہے تو ان کانہ صرف لگانا بلکہ سونگھنا بھی ناجائزہے کہ شراب کے مول لینے والے اٹھانے والے پربھی لعنت فرماتے ہیں،واﷲ تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع