دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

کاحکم کریں تو اس میں ان کی اطاعت جائزنہیں،لاطاعۃ لاحد فی معصیۃ اﷲ تعالٰی[1] (اﷲ تعالٰی کی نافرمانی میں کسی بھی شخص کی اطاعت نہیں کی جائے گی۔ت) ماں باپ اگرگناہ کرتے ہوں ان سے بہ نرمی وادب گزارش کرے اگرمان لیں بہتر ورنہ سختی نہیں کرسکتا بلکہ ان کے لئے دعا کرے،اوران کا یہ جاہلانہ جواب دینا کہ یہ توضرور کروں گا یا توبہ سے انکارکرنا دوسراسخت کبیرہ ہے مگرمطلقًا کفرنہیں جب تك کہ حرام قطعی کوحلال جاننا یاحکم شرع کی توہین کے طور پرنہ ہو،اس سے بھی جائز باتوں میں ان کی اطاعت کی جائے گی ہاں اگر معاذاﷲ یہ انکاربروجہ کفر ہو تو وہ مُرتد ہوجائیں گے،اورمُرتد کے لئے مسلمان پرکوئی حق نہیں۔رہا بڑا بھائی وہ ان احکام میں ماں باپ کاہمسر نہیں،ہاں اسے بھی حق تعظیم حاصل ہے اوربلاوجہ شرعی ایذارسانی تو کسی مسلمان کی حلال نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ۳۰:بیجاپور گجرات ضلع بڑودہ شمالی کڑی پرانت مرسلہ حافظ فقیرمحمدبن حافظ سلیمان میاں محلہ بھوڑواڑہ ۱۵شعبان ۱۳۱۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اس زمانے میں جوشراب مہوہ سے بناتے ہیں اور عرق کی طرح کھینچے جاتے ہیں اور اس کانام شراب ہے اور تمام ملك میں مستعمل ہے پس ایك حکیم صاحبِ فقہ اوراہل علم ہے ان کی رائے ہے کہ تیزاب کی طرح نکالاجاتاہے اگرچہ بسبب مُسکِر کے حرام تو ہے لیکن دوا میں استعمال کرنایادواکے واسطے پیناجائز ہے اورآٹھ قسم فقہ میں جوہے اس میں سے کسی قسم میں یہ شراب نہیں ہاں سُکر کرے جب حرام ہے دوامیں پینا تھوڑاپیناکسی بیماری میں حرام نہیں اورحد اس پر نہیں۔یہ کہنا حکیم صاحب کاصحیح ہے یاغلط؟ اور اس پر ایك درمختار کامسئلہ افیون بھی پیش کرتے ہیں۔

الافیون حرام الا لصاحب التداوی وغیرہ۔

افیون(افیم)حرام ہے سوائے اس شخص کے جو بطورعلاج استعمال کرے(ت)

کی طرح اس کوبھی سمجھنا یاخمر کے موافق یہ شراب کیسے ہے اورحکم اس کا کیاہے؟ بیّنواتوجروا اجرکم اﷲ اجروافیا۔

الجواب:

صحیح یہ ہے کہ مائعات مسکرہ یعنی جتنی چیزیں رقیق وسیال ہوکرنشہ لاتی ہیں خواہ وہ مہوہ سے بنائی جائیں یاگڑیاناج یالکری یاکسی بلاسے وہ سب شراب ہیں ان کاہرقطرہ حرام بھی اورپیشاب کی طرح نجس وناپاك بھی اوران سے نشہ میں شراب کی طرح حد بھی ہے اورصحیح یہ ہے کہ دوا میں بھی ان کااستعمال حرام ہی ہے بخلاف ان چیزوں کے جوبغیرسیال ہونے کے نشہ رکھتی ہیں جیسے افیون،مشك وزعفران وغیرہ


 

 



[1] مسنداحمدبن حنبل بقیہ حدیث حکم بن عمرو الغفاری المکتب الاسلامی بیروت ۵ /۶۶ و۶۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن