دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

مسئلہ ۲۶ تا ۲۸:      ازمسجدجامع مسئولہ حامدحسین خاں بن الطاف علی                       ۶جمادی الآخرہ ۱۳۲۹ھ

جناب مولوی صاحب معظم ومکرم دام ظلکم! یہ چندامور حضورسے دریافت کئے جاتے ہیں:

(۱)اول یہ کہ آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے پیشتر اورجونبی گزرے ہیں ان کے وقت میں شراب حلال تھی یاحرام؟

(۲)دوسرے یہ کہ ایك شخص نے بیان کیاکہ حضرت علی کرم اﷲ وجہہ،نے آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے وقت میں شراب پی اورحالت نشہ میں نماز میں سورۃ غلط پڑھی؟

(۳)اورتیسرے یہ بیان کیاکہ حضرت امیرحمزہ صاحب نے حالت نشہ میں ایك اونٹنی بلاذبیحہ کا دل اورجگرکھایا۔

الجواب:

(۱)اگلی شریعتوں میں بلکہ خود شریعت اسلام کی ابتداء میں شراب کی تحریم نہ تھی ہاں نشہ ہمیشہ ہرشریعت میں حرام رہاہے۔

(۲و۳)امیرالمومنین سیدنا مولاناعلی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم کی نسبت امرمذکور کابیان کرنے والا اگر اس شان اقدس مرتضوی پرطعن چاہتاہے توخارجی ناصبی مردودجہنّمی ہے ورنہ بلاضرورت شرعیہ عوام کوپریشان کرنے والا سفیہ،احمق،بد عقل،بے ادب ہے۔یہی حال سیدنا حمزہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی روایت کا ہے بلکہ اس میں قائل نے جھوٹ ملایاہے اسے توبہ لازم ہے لاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۹ :

کیافرماتے علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اطاعت والدین وبرادران واجب ہے یا فرض؟ اوردرصورت ارتکاب ان کے یہ گناہ کبیرہ مثلًا زناکرنا،چوری کرنا،ڈاڑھی منڈانا یاکتروانا ترك اطاعت واجب ہے یا اب بھی اطاعت کرنا چاہئے؟ اوراگربعد ارتکاب کے لڑکا اپنے باپ سے یاچھوٹا بھائی بڑے بھائی سے کہے کہ ڈاڑھی منڈانا یازناکرنا یاچوری کرنا چھوڑدو،اوراس کے جواب میں وہ کہے کہ یہ توضرور کروں گا۔اس حالت میں اطاعت کرے یا نہیں؟ اوراگروہ شخص توبہ سے انکارکرے توکافرہوا یا نہیں؟

الجواب:

اطاعت والدین جائزباتوں میں فرض ہے اگرچہ وہ خود مرتکب کبیرہ ہوں ان کے کبیرہ کاوبال ان پر ہے مگراس کے سبب یہ اُمورِ جائزہ میں ان کی اطاعت سے باہرنہیں ہوسکتا،ہاں اگروہ کسی ناجائز بات


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن