30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مشھورون من رجال الستۃ الاسعدا وسعد،ان کان ھوالعبسی الکوفی کما یظن من روایۃ وکیع فثقۃ وثقہ العجلی ویحیٰی و ابوحاتم وذکرہ ابناحبان و شاھین فی الثقات قال الحافظ لم یصب الأزدی فی تضعیفہ [1] وان کان ھوالعدوی البصری کما یفھم من تھذیب التھذیب[2] فصدوق لاینزل حدیثہ عن درجۃ الحسن و ثقۃ ابن حبان وغیرہ،والثالث عند ابن ابی شیبۃ عن وکیع بعین ھذا السند وعن ابن سیرین عند النسائی اخبرنا سوید اخبرنا عبداﷲ عن ھارون بن ابراھیم عن ابن سیرین قال بعہ[3] الخ ھذا کما تری سند صحیح ھارون ثقۃ[4]۔وعن علی امیر المؤمنین کرم اﷲ تعالٰی وجہہ حدیثہ عند النسائی |
حدیث بیان کی،اس کے تمام رجال ثقہ اورصحاح ستہ کے رجال میں سے مشہورہیں سوائے سعد کے اورسعد اگرعبسی کوفی ہے جیسا کہ وکیع کی روایت سے گمان کیاجاتاہے تو وہ ثقہ ہے۔ اس کو عجلی،یحیٰی اورابوحاتم نے ثقہ قراردیا ہے،اس کابن حبان اورشاہین نے ثقہ راویوں میں ذکرکیاہے۔حافظ نے کہا کہ اس کوضعیف قراردینے میں ازدی نے درست نہیں کیا، اوراگروہ عدوی بصری ہے جیساکہ تہذیب التہذیب میں سمجھاجاتاہے تووہ صدوق ہے اس کی حدیث درجہ حسن سے ساقط نہیں ہوتی۔ابن حبان وغیرہ نے اس کو ثقہ قراردیا۔اور تیسری حدیث ابن ابی شیہ کے نزدیك وکیع سے بعینہٖ اسی سند کے ساتھ ہے اور ابن سیرین سے امام نسائی کے نزدیك یوں ہے کہ ہمیں خبردی سُوَید نے اس نے کہاہمیں خبردی عبداﷲ نے ہارون بن ابراہیم سے اور اس نے ابن سیرین سے انہوں نے کہا اس کو بیچ دوالخ یہ جیساکہ تودیکھتا ہے صحیح سندہے، ہارون ثقہ ہے۔اورامیرالمومنین حضرت علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ سے ان کی حدیث امام نسائی کے نزدیك یوں ہے کہ ہمیں |
[1] تقریب التہذیب ترجمہ سعدبن اوس ۲۲۳۹ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱ /۳۴۳
[2] تہذیب التہذیب ترجمہ سعدبن اوس ۸۷۱ دائرۃالمعارف النظامیہ حیدرآباددکن ۳ /۴۶۷
[3] سنن النسائی کتاب الاشربۃ الکراھۃ فی بیع العصیر نورمحمدکارخانہ تجارت کتب کراچی ۲ /۳۳۴
[4] تقریب التہذیب ترجمہ ھارون بن ابراہیم ۷۲۴۶ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲ /۲۵۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع