30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
العود الی الثالثۃ ابدا،واما الاثر الآخر فانما الکراھۃ فیہ لاجل دُردی الخمر والطلاء بالاشتراك یطلق علی معان بینھا العلّامۃ الشرنبلالی فی غنیۃ ذوی الاحکام،منھا العصیر العنبی الذی ذھب اقل من ثلثیہ،وھو الباذق والذی ذھب نصفہ وھو المصنف والذی ذھب ثلثاہ وھو المثلث والذی ذھب ثلثہ وھو الباذق قال ویسمّی بالطلاء کل ماطبخ من عصیر العنب مطلقًا[1] والکل غیر المثلث حرام کثیرہ وقلیلہ نجس نجاسۃ غلیظۃ کالخمر عندنا وعند الجمھور خلافا للامام الشافعی و الاوزاعی وبعض الظاھریۃ والمعتزلۃ واﷲ تعالٰی اعلم۔ الخامس:قال النسائی حدثنا عبیداﷲ بن سعید عن ابی اسامۃ قال سمعت ابن المبارك یقول ما وجدت الرخصۃ فی المسکر عن احد صحیحا الاعن ابراھیم[2]۔اقول:رحم اﷲ الامام الجلیل و |
تیسرے گلاس کی طرف عود حلال نہیں رہا۔رہی دوسری اثرتو اس میں خمروطلاء کے تلچھٹ کی وجہ سے جوحرمت ہے اوروہ بطوراشتراك کئی معنوں پر بولی جاتی ہے جنہیں علامہ شرنبلالی نے غنیہ ذوی الاحکام میں بیان فرمایا ہے ان میں انگور کے جس شیرہ کا دوتہائی سے کم جل کرخشك ہوجائے اس کو باذق،جس کانصف خشك ہوجائے اس کومنصف اور جس کادو تہائی خشك ہوجائے اس کومثلث اورجس کا ایك تہائی خشك ہوجائے اس کوباذق کہاجاتاہے۔اورفرمایا کہ انگور کے جس شیرہ کو پکایاجائے اس کومطلقًا طلاء کہتے ہیں الخ مثلث کے سواتمام خمر کی طرح حرام اوران کا قلیل وکثیرنجاست غلیظہ کے ساتھ نجس ہے۔ہمارے نزدیك اورجمہور کے نزدیك بخلاف امام شافعی اوزاعی،بعض ظاہریہ اورمعتزلہ کے۔اﷲ تعالٰی خوب جانتا ہے۔ پانچویں بحث:امام نسائی نے کہاہمیں عبیداﷲ بن سعید نے ابو اسامہ سے حدیث بیان کی کہ میں نے ابن مبارك کویہ کہتے ہوئے سناکہ میں نے نشہ آورنبیذکے بارے میں سوائے ابراہیم کے کسی سے رخصت صحیح نہیں پائی۔ اقول:(میں کہتاہوں)اﷲ تعالٰی امام جلیل پر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع