دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

فلاباس بذٰلك فاذا اسرف فی النفقۃ لم یصلح لہ ذٰلك ولاینبغی وکذٰلك النبیذ لابأس ان یشربہ علی طعامہ ولاخیر فی السکر منہ لانہ اسراف واظھر من ذٰلك ان الضمان یضاف الی واضع المنّ الاخیر فی السفینۃ وان لم یحصل الغرق بدون ماتقدم من الامناء وھذا لانہ لایوجد التلف حکما بما تقدم من الامناء وانما وجد ذٰلك بفعل فاعل مختار فاضیف الغرق لولی المن الاخیر فکذاھنا اضیف السکر الی القدح الاخیر الذی یحصل بہ السکر حقیقۃ لاما تقدم من الاقداح[1] اھ۔ثم ان البیھقی فی المعرفۃ اراد الرد علی حدیث الحجاج بوجہ آخر فذکر مارواہ ابن المبارك عن الحسن بن عمروالفقیمی عن فضیل بن عمروعن ابراھیم قال کانوا یقولون اذا سکرلم یحل لہ ان یعود فیہ ابدا[2]،

اپنے اہل وعیال پرخرچ کرتاہے جس میں کوئی حرج نہیں مگر جب وہ خرچ میں زیادتی کرے تو اس کے لئے یہ درست نہیں اوراسے ایسانہیں کرناچاہئے۔اسی طرح کھانے کے اوپرنبیذ پینے میں کوئی حرج نہیں مگراس سے نشہ میں کوئی بھلائی نہیں کیونکہ یہ اسراف ہے،اوراس میں زیادہ ظاہربات یہ ہے کہ ضمان اس شخص کی طرف منسوب ہوتاہے جس نے کشتی میں آخری مَن رکھااگرچہ اس سے پہلے رکھے جانے والے مَنوں کے بغیر کشتی کاغرق ہونامتحقق نہیں ہوا۔اوریہ اس لئے ہے کہ پہلے والے مَنوں سے حکمی طورپرتلف نہیں پایاگیاتووہ فاعل مختارکے فعل سے پایاگیا لہٰذا غرق کی نسبت آخری مَن والے کی طرف کی جائے گی۔یوں ہی یہاں نشہ کی اضافت آخری پیالے کی طرف کی جائے گی جس سے حقیقتًا نشہ حاصل ہوانہ کہ پہلے والے پیالوں کی طرف الخ۔پھربیہقی نے المعرفہ میں حدیث حجاج پرایك اوروجہ سے رَدکرناچاہا تو ذکرفرمایا جس کوابن مبارك نے حسن بن عمروفقیمی سے،اس نے فضیل بن عمروسے اور اس نے ابراہیم سے روایت کیاابراہیم نے کہا وہ کہتے تھے کہ جب کسی کونشہ آجائے تو اس کے لئے حلال نہیں کہ وہ کبھی بھی اس نشہ والی نبیذ کی طرف عود کرے۔

 


 

 



[1] البنایۃ فی شرح الہدایۃ کتاب الاشربۃ المکتبۃ الامدادیۃ مکۃ المکرمۃ ۴ /۳۴۳

[2] نصب الرایۃ بحوالہ البیہقی فی المعرفۃ کتاب الاشربۃ المکتبۃ الاسلامیۃ ۴ /۳۰۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن