دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

امثالہ مطلقًا وکل ذٰلك خلاف الاجماع ھذا ثم اتفقت المراجعۃ الی البنایۃ فرایت الامام البدر محمود ارحمہ اﷲ تعالٰی اتی ھٰھنا بکلام حسن نقلا عن الامام تاج الشریعۃ زاد فیہ من النظائر فاحببت ایرادہ قال روح روحہ،الحرام ھو المسکر و اطلاقہ علی ماتقدم مجاز وعلی القدح الاخیر حقیقۃ وھو مراد فلایکون المجاز مرادا وقد قال تاج الشریعۃ المسکر مایتصل بہ السکر بمنزلۃ المتخم من الطعام وھو مایتصل بہ من التخمۃ فان تناول الطعام بقدر مایغذیہ حلال ومایتخم وھوالاکل فوق الشبع حرام ثم المحرم منھما وھو المتخم وان کان لایکون ذٰلك متخما الاباعتبار ماتقدمہ من الاکلات وکذٰلك فی الشراب وقد قال ابویوسف رحمہ اﷲ ذٰلك مثل دم فی ثوب مادام قلیلا فلاباس بالصلٰوۃ فیہ فاذا اکثر لم یحل ومثل رجل ینفق علی نفسہ واھلہ من کسبہ

اشیاء کی مطلقًا حرمت کاقول کرناواجب ہوتاحالانکہ یہ سب خلاف اجماع ہے۔پھربنایہ کی طرف مراجعت کا اتفاق ہوا تو میں نے دیکھا کہ امام بدرمحمود رحمہ اﷲ تعالٰی نے یہاں پرامام تاج الشریعۃ سے نہایت عمدہ کلام نقل فرمایا جس میں کئی نظائر کااضافہ کیا۔اس کلام کویہاں ذکرکرنامجھے پسندہے۔اس نے کہااس کی روح کشادہ ہوکہ حرام وہ ہے جونشہ آورہے۔اس سے پہلے والی شراب پرحرام کااطلاق مجازًا ہے جبکہ آخری پیالہ پر اس کا اطلاق حقیقتًا ہے اور وہی مراد ہے لہٰذ امجاز مراد نہیں ہوگا۔اورتاج الشریعۃ نے فرمایاکہ نشہ آور شراب جس کے ساتھ نشہ متصل ہے وہ بدہضمی پیداکرنے والے طعام کی طرح ہے اور وہی طعام ہے جس کے ساتھ بدہضمی متصل ہے اس لئے کہ بقدرغذاطعام کھاناحلال ہے۔اورجوبدہضمی پیدا کرتاہے وہ وہ ہے جوسیرہوجانے کے بعد کھایاجائے وہ حرام ہے۔پھر اس میں سے حرام وہی ہے جوبدہضمی پیداکرنے والاہے اگرچہ پہلے والے لقموں کااعتبارکئے بغیر وہ بدہضمی پیدا نہیں کرتا،اوریہ حکم شراب میں ہوگا۔امام ابویوسف رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ یہ کپڑے میں لگے ہوئے خون کی طرح ہے کہ جب تك وہ قلیل ہو اس کپڑے میں نمازاداکرنے میں کوئی خرابی نہیں اورجب وہ زیادہ ہوجائے توحلال نہیں۔اور اس شخص کی طرح ہے جو اپنی کمائی میں سے اپنی ذات اور

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن