30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وباﷲ التوفیق وبہ ثبت وﷲ الحمد ان اباعون لم یخالف شعبۃ عن مسعر سائر الجملۃ من مسعر وعن ابی عون وعن ابن شدّاد وعن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھم،والعجب من الامام ابن الھمام کیف تبع النسائی علٰی ھٰذا الکلام وزعم ان لفظ السکر تصحیف وما التوفیق الا باﷲ الخبیر اللطیف والحمدﷲ رب العٰلمین۔ الرّابع:حدیث الطحاوی عن علقمۃ سالت ابن مسعود عن قول رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی السکر قال الشربۃ الاخیرۃ [1] رواہ الدارقطنی فی سننہ عن عمار بن مطرثنا جریر بن عبدالحمید عن الحجاج عن حماد عن ابراھیم عن علقمۃ عن عبداﷲ فی قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کل مسکر حرام قال عبداﷲ ھی الشربۃ التی |
ہی کی طرف سے توفیق ہے اوراس توفیق سے ہی ثابت قدمی ہے اوراﷲ تعالٰی ہی کے لئے حمد ہے۔بیشك ابوعون نے ابوشبرمہ کی مخالفت نہیں کی البتہ شعبہ نے مسعر سے روایت کرتے ہوئے باقی تمام حضرات کی مخالفت کی جوانہوں نے مسعرسے کی اورمسعر نے ابوعون سے،اس نے ابن شداد سے،اوراس نے ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے روایت کی اورامام ابن الہمام پرتعجب ہے کہ انہوں نے اس کلام پر نسائی کی پیروی کیسے کرلی! اوریہ گمان کیاکہ لفظ مُسکِرغلط ہے اور نہیں ہے توفیق مگر اﷲ تعالٰی سے جوخبر رکھنے والا باریك بین ہے،اورسب تعریفیں اس اﷲ کے لئے ہیں جوسب جہانوں کا پروردگار ہے۔ چوتھی بحث:طحاوی کی سند علقمہ سے کہ میں نے ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے نشہ سے متعلق قول کے بارے میں سوال کیاتوانہوں نے کہاوہ آخری گھونٹ ہے۔اس کودارقطنی نے اپنی سنن میں عماربن مطرسے روایت کیا،عمارنے کہاہمیں جریر بن عبد الحمید نے حجاج سے،اس نے حماد سے،اس نے ابراہیم سے اس نے علقمہ سے،اوراس نے عبداﷲ سے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم کے اس قول کے بارے میں حدیث بیان کی کہ ہرنشہ آورحرام ہے،عبداﷲ نے کہاکہ وہ آخری گھونٹ ہے جس نے تجھے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع