30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
علیك الامر فی ذٰلك روی ھٰذا الحدیث عن ابن عباس سعید بن المسیب وعون بن ابی جحیفۃ و عکرمۃ وعبداﷲ بن شداد اما الاولان فروی عنھما الرفع الی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کما تقدم،و امّا عکرمۃ وقال الطبری فی تھذیب الآثار حدثنا محمد بن موسٰی ثنا عبداﷲ بن عیسٰی ثنا داؤد بن ابی ھند عن عکرمۃ عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھما قال حرم اﷲ الخمر بعینھا والسکر من کل شراب [1]،واما ابن شداد فروی عنہ ابوعون وعمار الدھنی وابوشبرمۃ علی الوجوہ التی علمت وعیاش العامری عن ابی بکربن ابی خثیمۃ قال حدثنا محمد بن الصباح البزار اخبرنا شریك عن عیاش العامری عن عبداﷲ بن شداد عن ابن عباس قال حرمت الخمر بعینھا والسکر من کل شراب وقال وعیاش العامری ھو عیاش بن عمر[2]،قلت ثقۃ من رجال مسلم وسلیمٰن الشیبانی وعنہ شعبۃ عن ابن ابی خثیمۃ ایضا |
تجھ پرمعاملہ ناقص ہوگیا۔اس حدیث کو ابن عباس سے سعیدبن مسیّب،عون بن ابوجحیفہ،عکرمہ اورعبداﷲ بن شداد نے روایت کیا۔پہلے دونوں سے تونبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تك مرفوع ہونا مروی ہے جیساکہ گزرچکا۔ رہاعکرمہ،توطبری نے تہذیب الآثار میں کہاکہ ہمیں محمدبن موسٰی نے انہیں عبداﷲ بن عیسٰی نے انہیں داؤد بن ابی ہند نے عکرمہ سے بحوالہ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما حدیث بیان کی،ابن عباس نے کہاکہ اﷲ تعالٰی نے خمرکو بعینہٖ اورہر شراب سے نشہ کوحرام فرمایا۔رہا ابن شداد تو اس سے ابو عون،عماردُہنی اورابوشبرمہ نے ان وجوہ پر روایت کیاجو تو جان چکا۔عیاش عامری نے ابوبکر ابوخثیمہ سے روایت کی انہوں نے کہاکہ ہمیں محمدبن صباح البزار نے حدیث بیان کی انہوں نے کہاہمیں شریك نے عیاش عامری سے خبردی اورانہوں نے عبداﷲ بن شداد سے اور اس نے ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کی کہ خمربعینہٖ حرام کی گئی اور ہرشراب سے نشہ حرام ہے۔اورعیاش عامری وہ عیاش بن عمر ہے۔قلت(میں کہتاہوں)وہ ثقہ ہے اورامام مسلم اور سلیمان شیبانی کے رجال میں سے ہے اوراسی سے شعبہ نے بھی ابن ابی خثیمہ کے نزدیك روایت کیا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع