دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

السکر من کل شراب [1]،وقد علمت من کلام البزار ان عامۃ الحفاظ انما رووہ عن ابن شبرمۃ عن ابن شداد ولم یدخل بینھما رجلا الا ھُشَیم حیث عنعن ووافق الجماعۃ حیث نص علی سماع نفسہ من ابن شبرمۃ وسماع ابن شبرمۃ من ابن شداد صحیح فاذن انما کان الاولٰی بالطرح کونہ بواسطۃ انہ لم یثبت بسند یثبت وثانیھا ان خالفہ ابوعون اخبرنا محمد بن عبداﷲ بن الحکم ثنا محمد(غندر)ح واخبرنا الحسین بن منصور ثنا احمد بن حنبل ثنا محمد بن جعفر ثنا شعبہ عن مِسْعَر عن ابی عون عن عبداﷲ بن شدّاد عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھما قالت حرمت الخمر بعینھا قلیلھا و کثیرھا والمسکر من کل شراب لم یذکر ابن الحکم قلیلھا وکثیرھا،اخبرنا الحسین بن منصور ثنا احمد بن حنبل ثنا ابراھیم بن ابی العباس ثنا شریك عن عباس بن ذریع عن ابی عون

ہرشراب سے نشہ حرام کیاگیا،اورتحقیق بزارکے کلام سے تجھے معلوم ہوچکاکہ عام حفّاظ نے اس کو روایت کیا۔ابن شبرمہ سے اس نے ابن شدّاد سے ان دونوں کے درمیان سوائے ہشیم کے کسی مرد کو داخل نہیں کیا۔ہشیم نے جہاں عنعنہ کے طورپرحدیث بیان کی اس میں انہوں نے جماعت کی موافقت کی کیونکہ انہوں نے اس بات پرنص کی کہ ان کا ابن شبرمہ سے سماع اورابن شبرمہ کا ابن شداد سے سماع صحیح ہے تو اس صورت میں اس کاترك اولٰی ہے کیونکہ سندثابت سے اس کاثبوت نہیں ہوا،اوردوسری وجہ یہ کہ ابوعون نے اس کی مخالفت کی،ہمیں خبردی عبداﷲ بن حکم نے،اس نے کہا ہمیں حدیث بیان کی محمدیعنی غُندرنے،اس نے کہاہمیں خبر دی حسین بن منصورنے،اس نے کہا ہمیں امام احمد بن حنبل نے،انہوں نے کہا ہمیں محمدبن جعفرنے،انہوں نے کہاہمیں شعبہ نے مِسعر سے،اس نے ابوعون سے،اس نے عبداﷲ ابن شداد سے،اس نے ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے حدیث بیان کی کہ خمر بعینہٖ یعنی قلیل وکثیر حرام کر دیاگیا اور ہرشراب سے نشہ آور مقدار حرام ہے۔ابن حکم نے قلیل وکثیر کاذکرنہیں کیا۔ہمیں حسین بن منصور نے خبر دی،اس نے کہا ہمیں امام احمد بن حنبل نے،اورانہیں ابراہیم ابن ابوالعباس نے،انہیں ابن شریك نے حدیث بیان کی اور شریك نے عباس بن ذریع سے،اس نے ابوعون سے، 

 


 

 



[1] حواشی مسند امام الاعظم بحوالہ ابی بکر بن ابی خیثمہ فی تاریخہ کتاب الاطعمہ والاشریۃ نورمحمد کارخانہ کراچی ص۲۰۳،سنن النسائی ذکر اخبارالتی اعتل بہا نورمحمدکارخانہ تجارت کراچی ۲ /۳۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن