دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

قوم بالمدینۃ قالوا یارسول اﷲ ان عندنا شرابا لنا افلانسقیك منہ قال بلٰی فاتی بعقب اوقدح غلیظ فیہ نبیذ فلما اخذہ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وقربہ الٰی فیہ قطب قال فدعا الذی جاء بہ فقال خذہ فاھرقہ فلما ان ذھب بہ قالوا یارسول اﷲ ھذا شرابنا ان کان حراما لم نشربہ فدعا بہ فاخذہ ثم دعا بماء فصبّہ علیہ ثم شرب وسقی وقال اذاکان ھٰکذا فاصنعوا بہ ھکذا[1]۔

شراب ہے کیا اس میں سے ہم آپ کونہ پلائیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا کیوں نہیں۔آپ کی خدمت میں ایك پیالہ پیش کیاگیا جس میں تیزنبیذ تھی،جب آپ نے اس کوپکڑا اورمنہ کے قریب کیاتوتیوری چڑھائی اوراس شخص کوبلایا جولایا تھا، اورفرمایا اس کولے جاؤ اور انڈیل دو۔جب وہ شخص اس نبیذ کولے کرچلاگیا لوگوں نے عرض کی یارسول اﷲ صلی اﷲ علیك وسلم! یہ ہماری شراب اگرحرام ہے توہم اس کونہ پئیں، نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اس کودوبارہ طلب فرمایا اسے پکڑا پھرپانی منگواکر اس میں ڈالا پھر پیا اور پلایا اور فرمایا جب نبیذ ایسی ہو تو اس کے ساتھ اس طرح کیا کرو۔ (ت)

اُسی میں ہے:

عن وکیع عن شریك عن فراس عن الشعبی ان رجلا شرب من اداوۃ علی بصفین فسکر فضربہ الحد۔[2]

وکیع سے شریك سے فراس سے شعبی سے روایت ہے کہ ایك شخص نے صفین میں حضرت علی مرتضٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے برتن سے شراب پی تو اسے نشہ ہوگیا آپ نے اس پرحد لگائی۔ (ت)

مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے:

حدثنا عبدالرحیم بن سلیمٰن عن مجالد عن الشعبی عن علیّ نحوہ وقال فضربہ ثمانین[3]۔

ہمیں عبدالرحیم بن سلیمان نے مجالد سے انہوں نے شعبی سے انہوں نے علی سے ایسے ہی حدیث بیان کی اورکہا حضرت علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے اسے اسّی کوڑے لگائے۔(ت)

 


 

 



[1] نصب الرایۃ بحوالہ الدارقطنی کتاب الاشربۃ احادیث فی الباب الخ المکتبۃ الاسلامیہ ۴ /۳۰۹

[2] سنن الدارقطنی کتاب الاشربۃ حدیث ۸۰ دارالمحاسن لطباعۃ القاھرہ الجزئالرابع ص۲۶۱

[3] المصنّف ابن ابی شیبہ کتاب الحدود النبیذ من رأی فیہ حدًا حدیث ۸۴۵۵ ادارۃ القرآن کراچی ۹ /۵۴۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن