30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عبداﷲ بن شداد عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھما قال حرمت الخمر لعینھا قلیلھا وکثیرھا والسکر من کل شراب[1]۔وفی بعض روایات المسند ابوحنیفۃ عن ابی عون عن عبداﷲ بن شداد عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم رواہ الحارثی من طریق محمد بن بشر عن الامام وفی اخری ابو حنیفۃ عن عون بن ابی جُحَیفۃ عن ابن عباس |
عبداﷲ ابن شداد سے انہوں نے عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کی آپ نے فرمایا خمرلعینہ حرام کی گئی چاہے قلیل ہویاکثیر،باقی ہرشراب میں سے نشہ آور مقدار حرام ہے۔مسندکی بعض روایات میں یوں ہے کہ امام ابوحنیفہ نے ابوعون سے انہوں نے عبداﷲ ابن شداد سے اورانہوں نے نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت کی،اس کوحارِثی نے بطریق محمدبن بشر امام صاحب سے روایت کیا۔دوسری سند میں یوں ہے امام ابوحنیفہ نے عون بن ابی جُحَیفہ سے اورانہوں نے ابن عباس |
|
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ) ابی عون محمد الثقفی الحجازی عن عبداﷲ بن شداد عن ابن عباس قال القاری الظاھرانہ محمد بن ابی بکر بن عوف الثقفی الحجازی روی عن انس بن مالك وعنہ جماعۃ[2]اھ اقول: الحدیث انما یعرف بابی عون محمد بن عبیداﷲ الثقفی الکوفی وھو الصواب والاأدری لفظ الحجازی افادہ الشارح او وقع من بعض النساخ ۱۲منہ۔ |
اس پرملاعلی قاری نے فرمایا ظاہریہ ہے کہ وہ محمدبن ابی بکربن عوف الثقفی الحجازی جوانس بن مالك سے روایت کرتے ہیں اوران سے جماعت نے روایت کی ہےاھ،میں کہتاہوں یہ حدیث ابی عون محمد بن عبیداﷲ الثقفی الکوفی سے معروف ہے اور یہی درست ہے اورمجھے معلوم نہیں کہ حجازی کالفظ شارح نے ذکرکیا ہے یایہ کسی نقل کرنے سے واقع ہواہے ۱۲منہ(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع