دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

فی الطب وعن ابی مجانۃ عن عامر بن عبداﷲ انہ قال قرأت کتاب عمربن الخطاب الٰی ابی موسٰی امّا بعد فانھا قدمت علیّ عیر من الشام تحمل شرابا غلیظا اسود کطلاء الابل وانی سألتھم علی کم یطبخونہ فاخبرونی انھم یطبخونہ علی الثلثین ذھب ثلثاہ الاخبثان ثلث ببغیہ وثلث بریحہ فمرمن قبلك یشربونہ [1]۔قلت ومن ھذا الطریق رواہ سعید بن منصور فی سننہ وفیہ کتب عمر الٰی عمار رضی اﷲ تعالٰی عنھما ثم روی النسائی عن عبداﷲ بن یزید الخطمی قال کتب الینا عمربن الخطاب رضی اﷲ تعالٰی عنہ اما بعد فاطبخوا شرابکم حتی یذھب منہ نصیب الشیطان فان لہ اثنین ولکم واحد[2]۔قلت صححہ الحافظ فی الفتح و رواہ سعید بن منصور و البیھقی وسیأتی حدیث کتابہ بطریقین اٰخرین

نے طب میں ابومجانہ سے بحوالہ عامربن عبداﷲ روایت کیا کہ میں نے حضرت عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کامکتوب گرامی بنام ابوموسٰی اشعری پڑھا جس میں آپ نے لکھا کہ میرے پاس شام کا ایك قافلہ آیا جس کے پاس سیاہ رنگ کی گاڑھی شراب تھی جیسے اونٹوں کاطلاء ہوتا ہے،میں نے ان سے سوال کیاکہ تم اس کو کس قدر پکاتے ہو،توانہوں نے بتایا وہ اس کے دوتہائی کوجلادیتے ہیں جن میں خبث ہے ایك تہائی سرکا اورایك تہائی بُوکا یعنی ایك تہائی باقی رہ جاتاہے توتم اپنی طرف سے لوگوں کو کہہ دو کہ اس کوپی لیاکریں۔میں کہتا ہوں اسی طریق سے اس کوسعیدبن منصور نے اپنی سنن میں روایت کیاہے،اس میں ہے کہ حضرت عمر نے حضرت عمار رضی اﷲ تعالٰی عنہما کولکھا پھرامام نسائی نے اس کو عبداﷲ بن یزید خطمی سے روایت کیا انہوں نے کہاکہ حضرت عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ان کو لکھا:امابعد،اپنی شرابوں کوا س حد تك پکاؤ کہ ان سے شیطان کاحصہ جل جائے اوراس کے لئے دو حصے(دوتہائی)اورتمہارے لئے ایك حصہ ہے۔میں کہتاہوں اس کو حافظ نے فتح میں صحیح قراردیااور س کو سعیدبن منصور اوربیہقی نے روایت کیا۔عنقریب حضرت عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کاخط دو۲ اور طریقوں سے بھی آرہاہے۔

 


 

 



[1] سنن النسائی کتاب الاشربہ ذکرمایجوزشربہ من الطلاء الخ نورمحمدکارخانہ کتب کراچی ۲ /۳۳۴

[2] سنن النسائی کتاب الاشربہ ذکرمایجوزشربہ من الطلاء الخ نورمحمدکارخانہ کتب کراچی ۲ /۳۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن