دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

بن اسلم عن سمّی عن ابی صالح عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اذا دخل احدکم علی اخیہ المسلم فاطعمہ طعاما فیاکل من طعامہ ولایسأل عنہ فان اسقاہ شرابا فلیشرب منہ ولایسأل عنہ فان خشی منہ فلیکسرہ بشیئ،ففی ھذا الحدیث اباحۃ شرب النبیذ فان قال قائل انما اباحہ بعد کسرہ بالماء و ذھاب شدتہ قیل لہ ھذا کلام فاسد لانہ لوکان فی حال شدتہ حراما لکان لایحل وان ذھبت شدتہ بصب الماء علیہ الاتری ان خمرالوصب فیھا ماء حتی غلب الماء علیھا ان ذالك حرام فلما کان قدابیح فی ھذا الحدیث الشراب الشدید اذا کسر بالماء ثبت بذٰلك انہ قبل ان یکسر بالماء غیر حرام فثبت بما رویناہ فی ھذاالباب اباحۃ مالایکسر من النبیذ الشدید وھو قول ابی حنیفۃ وابی یوسف ومحمد رحمھم اﷲ تعالٰی۔[1]

کی انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی ایك اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جائے تو وہ اس کوکھاناکھلائے اس کو چاہئے کہ وہ کھاناکھالے مگراس سے کھانے کاسوال نہ کرے اوراگروہ اس مشروب سے نشہ کاڈرمحسوس کرے توپانی وغیرہ سے اس کی تیزی کوتوڑ دے،اس حدیث میں نبیذ کی اباحت کاثبوت ہے،اگر کوئی شخص کہے کہ پانی کے ساتھ اس کی سختی ختم کرنے کے بعد اسے مباح قراردیاگیاہے جبکہ اس کی شدت ختم ہوجاتی ہے تو اس کوکہاجائے گا کہ تیرایہ کلام فاسد ہے اس لئے کہ اگروہ شدت کی حالت میں حرام ہوتووہ حلال نہیں ہوسکتی اگرچہ پانی انڈیلنے کے ساتھ اس کی شدت ختم ہوجائے،کیاتم نہیں دیکھتے کہ اگرخمر میں اس قدرپانی ملایاجائے کہ وہ اس غالب آجائے تو وہ حرام ہی رہے گا،اس حدیث میں جب تیز شراب(نبیذ)کو مباح قراردیاگیاہے جب پانی کے ساتھ اس کی شدت ختم کردی جائے،اس سے ثابت ہوگیا کہ پانی انڈیل کرتیزی ختم کرنے سے پہلے وہ حرام نہیں تھی لہٰذا جوکچھ ہم نے اس باب میں روایت کیااس سے تیزنبیذ کامباح ہونا ثابت ہوگیا جبکہ وہ نشہ نہ دے،اوریہی قول ہے امام ابوحنیفہ،امام ابویوسف اور امام محمدرحمۃ اﷲ تعالٰی علیہم کا۔(ت)

 


 

 



[1] شرح معانی الآثار کتاب الاشربہ باب مایحرم من النبیذ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲ /۶۲۔۳۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن