دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

قال فاکسروھا بالماء ففی ھذا اباحۃ قلیل النبیذ الشدید واولٰی الاشیاء بنا اذ کان قدروی عنہ ھذا عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وروی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کل مسکرحرام ان نجعل کل واحد من القولین علٰی معنی غیرمعنی الاٰخر فیکون قولہ کل مسکر حرام علی المقدار الذی یسکر والحدیث الاٰخر علٰی اباحۃ قلیل النبیذ الشدید، اخبرنا فھدبن محمدبن سعید ثنا یحیٰی بن الیمان عن سفیٰن عن منصور عن خالد بن سعد عن ابی مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال عطش النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حول الکعبۃ فاستسقی فاتی نبیذ من نبیذ السقایۃ فشمہ فقطب فصب علیہ من ماء زمزم ثم شرب فقال رجل احرام ھو فقال لا [1] قلت و رواہ النسائی بھذا السند نحوہ فقال اخبرنا الحسن بن اسمٰعیل بن سلیمٰن اخبرنا یحیٰی بن یمان [2]

اس کی تیزی کوپانی کے ساتھ توڑو۔اس حدیث میں تیزنبیذکی قلیل مقدار کی اباحت ہے،جب ابن عمررضی اﷲ تعالٰی عنہما نے یہ حدیث نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت فرمائی توانہی کے حوالے سے نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے یہ بھی مروی ہے کہ ہرنشہ آورحرام ہے،توہمارے لئے اولٰی یہ ہے کہ ہم ان دونوں حدیثوں میں سے ہرایك کو دوسری کے مفہوم کے غیرپرمحمول کریں،چنانچہ آپ کایہ ارشاد کہ"ہرنشہ آورحرام ہے"اس مقدار پرمحمول ہوگا جونشہ دیتی ہے اوردوسری حدیث نبیذ شدید کی قلیل مقدار کے مباح ہونے پرمحمول ہوگی۔ہمیں فہدبن محمد نے اپنی سند کے ساتھ ابوسعید رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے خبردی انہوں نے کہا نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کوکعبہ شریف کے پاس پیاس لگی تو آپ نے پانی مانگا چنانچہ آپ کی خدمت میں ایك مشکیزے سے نبیذلائی گئی آپ نے سونگھا اورتیوری چڑھائی پھراس پر زمزم کاپانی ڈالا پھرنوش فرمایاتو ایك شخص نے کہاکیایہ حرام ہے؟ آپ نے فرمایاکہ نہیں۔قلت(میں کہتاہوں)اس کو امام نسائی نے اسی سند کے ساتھ بیان فرمایا اورکہاکہ ہمیں حسن بن اسمٰعیل بن سلیمان نے خبردی انہوں نے کہاکہ ہمیں یحیٰی بن یمان نے خبردی الخ،

 


 

 



[1] شرح معانی الآثار کتاب الاشربہ باب مایحرم من النبیذ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲ /۲۶۰

[2] سنن النسائی کتاب الاشربہ ذکراخباالتی اعتل بہامن اباح الخ نورمحمدکارخانہ تجارت کتب کراچی ۲ /۳۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن