30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فھد(بسندہ)عن ابن عمر قال اتی(یعنی امیر المومنین)بنبیذ قداحلف واشتد فشرب منہ ثم قال ان ھذا لشدید ثم امر بماء فصبّ علیہ ثم شرب ھو واصحابہ،حدثنا محمد بن خزیمۃ (بسندہ)عن ابن عمر(رضی اﷲ تعالٰی عنہ)ان عمر انتبذ لہ فی مزادۃ فیھا خمسۃ عشر او ستہ عشرفاتاہ فذاقہ فوجدہ حلوافقال کانکم اقللتم عکرہ عــــــہ ۔ حدثنا ابن ابی داؤد |
ہمیں فہدنے اپنی سند کے ساتھ ابن عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ سے حدیث بیان کی کہ حضرت عمرفاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی خدمت میں نبیذلایاگیاجو متغیّر اورسخت ہوچکاتھا آپ نے اس میں سے پیا پھرفرمایا بیشك یہ سخت ہے،پھرپانی لانے کاحکم دیا اوراس پرپانی ڈالاپھر آپ نے اور آپ کے اصحاب نے اس کوپی لیا۔ہمیں محمدبن خزیمہ نے اپنی سند کے ساتھ حدیث بیان کی کہ حضرت عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ کے لئے ایك مشکیزے(توشہ دان)میں جوکہ پندرہ سولہ رطل کے برابرتھا نبیذبنایاگیا آپ تشریف لائے اسے چکھا اورمیٹھا پایا توفرمایا گویاکہ تم نے اس کاتلچھٹ کم کردیا ہے۔ ہمیں ابن ابی داؤد |
|
عــــــہ: عکرالنبیذ العتیق اذا اضیف الی الجدید عجل اشتدادہ وھذا معنی ماروی النسائی فی سننہ عن سعید بن المسیت انہ کان یکرہ کل شیئ ینبذ علی عسکر وایضا عنہ انہ قال فی النبیذ خمّرہ دُردیہ [1]اھ ای جعلہ عکرہ مسکرا فکأن امیرالمؤمنین انکر علیھم تقلیل العسکر حتی بقی الی الاٰن حلوا ولم یشتد واﷲ تعالٰی اعلم قالہ الفقیر المجیب غفراﷲ تعالٰی منہ ۱۲منہ |
عــــــہ:"عکرالنبیذ"پرانا نبیذ جوتازہ نبیذکے ساتھ ملانے سے جلد تیزی حاصل کرتاہے۔نسائی کی اپنی سنن میں سعیدبن مسیب سے روایت ہے کہ وہ پرانے نبیذ میں ملائے ہوئے ہرنبیذ کوناپسندکرتے تھے نیز ان سے نبیذ کے متعلق یہ روایت کہ اس کو پرانے نبیذ نے نشہ آور بنادیا،کامعنی یہی ہے،گویا امرالمومنین رضی اﷲ عنہ نے قلیل پرانے نبیذ میں ملاوٹ کر ناپسندفرمایاکہ اس وجہ سے ابھی تك وہ میٹھا ہے اورشدیدنہ ہوا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔یہ مجیب غفراﷲ تعالٰی کابیان ہے۱۲منہ۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع