دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

حدثنا روح(بسندہ)عن سعیدبن ذی لعوۃ قال اتی عمر برجل سکران فجلدہ فقال انما شربت من شرابك فقال وان کان۔حدثنا فھد(بسندہ)عن سعیدبن ذی حُدّان او ابن ذی لعوۃ قال جاء رجل قد ظمئ الٰی خازن عمر فاستسقاہ فلم یسقہ فاتی بسطیحۃ لعمر فشرب منھا فسکر فاتی بہ عمر فاعتذر الیہ فقال انما شربت من سطیحتك فقال عمر انما اضربك علی السکر فضربہ عمر [1]،قلت و رواہ الدارقطنی فی سننہ عن طریق سعید بن ذی لعوۃ ایضا ان اعرابیا شرب من اداوۃ عمر نبیذا فسکربہ فضربہ الحد[2] فقال الاعرابی انما شربتہ من اداوتك فقال عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ انما جلدناك بالسکر[3]۔وروی ابوبکر بن ابی شیبۃ

ساتھ حدیث بیان کی کہ حضرت عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ کے پاس ایك نشے والا شخص لایاگیا آپ نے اسے کوڑے لگائے اس نے کہامیں نے آپ کی شراب میں سے ہی پیا ہے توآپ نے فرمایا اگرچہ ایساہو۔ہمیں فہدنے اپنی سندکے ساتھ حدیث بیان کی کہ ایك شخص پیاساتھا وہ حضرت عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے خازن کے پاس لایا اورپانی مانگا تو اس نے پانی نہ پلایا پھرحضرت عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے لئے ایك مشکیزہ لایاگیا اس شخص نے اس میں سے پی لیا تو اسے نشہ آگیا اس کو حضرت عمر فاروق کے پاس لایاگیا آپ نے اس سے عذرطلب کیا اس نے کہاکہ میں نے تو آپ کے مشکیزہ س پیاہے، حضرت عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ میں نشہ کی وجہ سے تجھے کوڑے لگاؤں گا،پھر آپ نے اسے کوڑے لگائے۔ میں کہتاہوں اس کودارقطنی نے اپنی سنن میں سعیدبن ذی لعوۃ کے طریق سے بھی روایت کیاکہ بیشك ایك اعرابی نے حضرت عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے برتن سے نبیذ پیا تو اس کو نشہ ہوا حضرت عمرفاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے اس پر حد جاری فرمائی،اعرابی نے کہامیں نے توآپ کے برتن سے پیا ہے،حضرت عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا ہم نے تجھے نشہ کی وجہ سے کوڑے لگائے ہیں۔

 


 

 



[1] شرح معانی الآثار کتاب الاشربہ باب مایحرم من النبیذ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲ /۳۵۹

[2] سنن الدارقطنی کتاب الاشربہ حدیث ۷۵ دارالمحاسن للطباعۃ القاھرۃ الجزء الرابع ص۲۶۰

[3] التعلیق المغنی علٰی سنن الدارقطنی بحوالہ العقیلی حدیث ۷۵ دارالمحاسن للطباعۃ القاھرۃ الجزء الرابع ص۲۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن