30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ابراھیم انہ کان یشرب الطلاء قدذھب ثلثاہ وبقی ثلثہ ویجعل لہ منہ نبیذ،فیترکہ حتی اذا اشتد شربہ ولم یربذٰلك بأسا،قال محمد وھو قول ابی حنیفۃ۔اخبرنا ابوحنیفۃ قال حدثنا الولید بن سریع(مولی عمروبن حریث)عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ انہ کان یشرب الطلاء علی النصف قال محمد ولسنا ناخذ بھٰذاولاینبغی لہ ان یشرب من الطلاء الاما ذھب ثلثاہ وبقی ثلثہ وھو قول ابی حنیفۃ۔[1]اخبرنا ابوحنیفۃ عن حماد عن ابراھیم قال مااسکرہ کثیرہ فقلیلہ حرام خطاء من الناس، انما ارادوالسکر حرام من کل شراب۔[2] |
ابراہیم سے خبردی کہ وہ ایساطلاء پیتے تھے جس کا دوتہائی خشك ہوکر ایك تہائی بچ گیا ہو اس سے ان کے لئے نبیذ بنائی جاتی تھی تو وہ اس کو چھوڑے رکھتے یہاں تك کہ جب وہ جوش کھاکر سخت ہوجاتی تو اس کوپی لیتے اوراس میں وہ کوئی حرج نہ دیکھتے۔امام محمد نے فرمایا کہ امام ابوحنیفہ کایہی قول ہے۔ ہمیں امام ابوحنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ نے خبر دی انہوں نے فرمایا کہ ہمیں ولیدبن سریع(مولٰی عمروبن حریث)نے حضرت انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے بارے میں حدیث بیان کی کہ وہ ایساطلاء پیتے تھے جس کانصف خش ہوگیا ہوتا۔امام محمد رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ ہم اس سے اخذنہیں کرتے اور انہیں ایساطلاء نہیں پیناچاہئے سوائے اس کے کہ اس کادوتہائی خشك ہوکرایك تہائی رہ جائے،اوریہی قول ہے امام ابو حنیفہ کا۔ہمیں امام ابوحنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ نے حماد سے اور انہوں نے ابراہیم سے خبردی کہ ابراہیم نے فرمایا کہ ہروہ شراب جس کا کثیر نشہ آورہو اس کاقلیل حرام ہے،یہ لوگوں کی خطا ہے بیشك اس سے مراد یہ ہے کہ ہرشراب سے نشہ حرام ہے۔(ت) |
امام طحاوی شرح معانی الآثار میں فرماتے ہیں:
|
حدثنا فھد ثنا ابونعیم قال ثنا مسعربن کدام عن ابی عون الثقفی عن عبداﷲ بن شداد بن الھاد عن عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھما قال حرمت الخمر |
حضرت عبداﷲ بن شدادبن الہاد سیدنا عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کرتے ہیں ابن عباس نے فرمایا کہ خمرپرتو بعینہٖ حرمت واقع ہوئی اور اس کے ماسوا دیگر شرابوں کی نشہ آور مقدار |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع