30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الاٰخر بقولہ تعالٰی" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزْلٰمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجْتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۹۰﴾ اِنَّمَا یُرِیۡدُ الشَّیۡطٰنُ اَنۡ یُّوۡقِعَ بَیۡنَکُمُ الْعَدٰوَۃَ وَالْبَغْضَآءَ فِی الْخَمْرِ وَالْمَیۡسِرِ وَیَصُدَّکُمْ عَنۡ ذِکْرِ اللہِ وَعَنِ الصَّلٰوۃِ ۚ فَہَلْ اَنۡتُمۡ مُّنۡتَہُوۡنَ ﴿۹۱﴾"وقد بین العلۃ فی تحریم الخمر وھی الصدعن ذکراﷲ وعن الصلاۃ وایقاع العداوۃ و ھذہ المعانی لاتحصل بشرب القلیل فلوخلینا و ظاھر الآیۃ لکُنا نقول بان القلیل من الخمر لایحرم و لٰکن ترکنا الظاھر فی القلیل من الخمر بالاجماع ولا اجماع فیما تنازعنا فیہ من الاشربۃ علی حرمۃ القلیل منھا مباحا علی علۃ ظاھر الاٰیۃ لانہ مما لا یورث العداوۃ والبغضاء ولاالصد عن ذکر اﷲ وعن الصّلٰوۃ[1]۔ |
تعالٰی علیہ نے اپنے دوسرے قول میں اﷲ تعالٰی کے اس ارشاد سے استدلال کیاہے کہ"اے ایمان والو! بیشك خمر،جُوا،بُت اورپانسے نجس ہیں شیطانی عمل سے توان سے بچوتاکہ تم فلاح پاؤ،بیشك شیطان خمراور جُوئے سے تمہارے درمیان بغض وعداوت ڈالنا چاہتاہے اورتمہیں اﷲ تعالٰی کے ذکراور نماز سے روکتاہے توکیا تم باز آؤگے"۔تحقیق یہاں تحریم خمر کی جو علت بیان کی گئی وہ ذکرالٰہی اورنماز سے روکنا اوربغض و عداوت واقع کرنا ہے اوریہ امورقلیل کے پینے سے حاصل نہیں ہوتے اگر ہم آیت کریمہ کو اس کے ظاہر پر چھوڑتے تو یوں کہتے کہ خمرمیں سے قلیل حرام نہیں ہے لیکن ہم نے اجماع کے ساتھ آیت کریمہ کے ظاہر کوترك کر دیاہے اورجو شرابیں ہمارے درمیان متنازعہ ہیں ان کے قلیل کی حرمت پر اجماع واقع نہیں ہوالہٰذا ان کاقلیل آیت کریمہ کے ظاہر کی وجہ سے مباح رہے گا کیونکہ وہ نہ توبغض وعداوت کاموجب ہے اور نہ ہی ذکرخداونماز سے روکتاہے۔(ت) |
اُسی میں ہے:
|
قال شیخ الاسلام خواھرزادہ رحمہ اﷲ تعالٰی فی شرحہ ذکرابن قتیبۃ فی کتاب الاشربۃ باسنادہ عن زیدبن علی بن الحسین علی رضی اﷲ تعالٰی عنھم انہ شرب ھو واصحابہ نبیذا شدیدا فی ولیمۃ فقیل لہ یا ابن رسول اﷲ حَدِّثنَا |
شیخ الاسلام خواہرزادہ نے اپنی شرح میں فرمایا کہ ابن قتیبہ نے کتاب الاشربہ میں اپنی سند کے ساتھ حضرت زید بن علی بن حسین بن علی رضی اﷲ تعالٰی عنہم کے بارے میں ذکرکیاکہ انہوں نے اوران کے ساتھیوں نے ایك ولیمہ میں گاڑھی نبیذ پی تو ان سے کہاگیا اے ابن رسول! ہمیں نبیذسے متعلق رسول اﷲ صلی اﷲ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع