دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

خانیہ میں ہے:

لابی حنیفۃ وابی یوسف رحمھما اﷲ تعالٰی ماروی ان رجلا اتی عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ بمثلث قال عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ ما اشبہ ھذا بطلاء الابل کیف تصنعونہ قال الرجل یطبخ العصیر حتی یذھب ثلثاہ ویبقی ثلثہ فصب عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ علیہ الماء وشرب ثم ناول عبادۃ بن الصامت رضی اﷲ تعالٰی عنہ ثم قال عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ اذا رابکم شرابکم فاکسروہ بالماء وعن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ اذا ذھب ثلثا العصیر ذھب حرامہ وریح جنونہ و روی عن ابراھیم النخعی رحمہ اﷲ تعالٰی مایرویہ الناس کل م سکر حرام خطاء لم یثبت،انما الثابت کل سکرحرام وکذا مایرویہ الناس ما اسکر کثیرہ فقلیلہ حرام لیس بثابت و ابراھیم النخعی رحمہ اﷲ تعالٰی کان حبرا فی الحدیث[1]۔

امام ابوحنیفہ اورامام ابویوسف رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہما کی دلیل وہ روایت ہے کہ ایك شخص سیدحضرت عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ کی خدمت میں ثلث لے کرآیاآپ نے فرمایا یہ اونٹوں کے طلاء کے ساتھ بہت مشابہت رکھتاہے تم اس کوکیسے بناتے ہو، اس نے کہاہم انگور کے رس کو پکاتے ہیں یہاں تك کہ اس کادوثلث خشك ہوجاتاہے اورایك ثلث باقی رہ جاتاہے، حضرت عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے اس پرپانی ڈال کر پی لیا،پھر حضرت عبادہ بن صامت رضی اﷲ تعالٰی عنہ کودے دیا،پھر حضرت عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا جب تمہیں تمہاری شراب شك میں ڈالے توپانی سے اس کی تیزی کوتوڑدو۔ اور حضرت عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ جب انگور کے شیرہ کادوثلث پکانے سے خشك ہوجائے تو اس کی حرمت اور نشہ جاتا رہتاہے،اور حضرت ابراہیم نخعی رحمہ اﷲ تعالٰی سے مروی ہے کہ لوگ جویہ روایت کرتے ہیں کہ ہرمسکر(نشہ آور)حرام ہے،یہ غلط ہے اورثابت نہیں ہے،البتہ ثابت یہ ہے کہ ہرسکر(نشہ)حرام ہے،اسی طرح لوگوں کایہ روایت کرنا کہ جومسکرہے اس کاقلیل وکثیرحرام ہے ثابت نہیں، حالانکہ ابراہیم نخعی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ حدیث متبحر عالم ہیں۔ (ت)

اسی میں ہے:


 

 



[1] فتاوٰی قاضیخان کتاب الاشربۃ فصل فی معرفۃ الاشربۃ نولکشورلکھنؤ ۴ /۶۷۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن