دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

ادنی طبخۃ یحل فی قول الشیخین واختلف فی قول محمد قیل یحل شربہ مادون السکر وقیل لایحل اصلا وعنہ ایضا انہ قال اکرہ ذٰلك وان لم یطبخ فعن الشیخین روایتیان فی روایۃ لایحل شربہ کنقیع الزبیب غیرالمطبوخ وفی روایۃ یحل شربہ و ذکرفی الفتاوی المنصوریۃ ان الفتوی علی انہ لا یشترط الطبخ لحلہ[1]۔

اوران کوتھوڑا ساپکالیاجائے توشیخین کے نزدیك حلال ہیں اورامام محمدعلیہ الرحمہ کے قول میں اختلاف ہے،بعض نے کہاجو نشہ والی مقدارسے کم ہوں حلال ہیں اور بعض نے کہاکہ مطلقًا حلال ہیں اورانہیں اسے منقول ہے کہ انہوں نے فرمایا میں اس کو مکروہ جانتاہوں اوران کوپکایانہ جائے توشیخین سے دوروایتیں ہیں ایك روایت میں اس کاپینا حلال نہیں ہے جیساکہ کہ زبیب کاوہ رس جس کوپکایانہ گیاہو،اور ایك روایت میں ہے کہ اس کاپیناحلال ہے۔فتاوٰی منصوریہ میں مذکورہے فتوٰی اس پرہے کہ اس کے حلال ہونے کے لئے پکاناشرط نہیں۔(ت)

فتح اﷲ المعین میں ہے:

من ادلۃ حلہ ماقال فی الاختیار،عن ابن ابی لیلٰی قال اشھد علی البدریین من اصحاب رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انھم یشربون النبیذ فی الجرار الخضر وقد نقل ذٰلك عن اکثر الصحابۃ ومشاھیر ھم قولاوفعلا حتی قال ابوحنیفۃ انہ مما یجب اعتقاد حلہ لئلا یؤدی الٰی تفسیق الصحابۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھم[2]۔

اس کے حلال ہونے کے دلائل میں سے ایك دلیل وہ ہے جو اختیارمیں ابن ابی لیلٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے بدری صحابہ کرام کے بارے میں گواہی دیتاہوں کہ وہ سبزصراحیوں میں نبیذ پیتے تھے اوریہ بات اکثرمشاہیرصحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے قولًا اورفعلًا منقول ہے یہاں تك کہ امام ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا اس کے حلال ہونے کا اعتقاد رکھنا واجب ہے تاکہ صحابہ کرام کوفسق کی طرف منسوب کرنا لازم نہ آئے۔(ت)

 


 

 



[1] شرح النقایۃ للبرجندی کتاب الاشربہ نولکشورلکھنؤ ۳ /۱۸۸

[2] فتح المعین کتاب الاشربہ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۳ /۴۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن