دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

تاڑی اورسیندھی قریب قریب ہیں کہ تاڑی بھی نارجیل ہی کی ایك نوع ہے اگرثابت ہوکہ یہ بھی ایك وقت معین شبانہ روز خواہد زائد کے بعد سرکہ ہوجاتی ہے اورگاد میں قوت سکریہ نہ رہنا اس بناپرہے تو اب اس کی طہارت وحلت میں شبہہ نہیں اور روٹی جوایسی گادسے خمیر کی جائے یقینا حلال وطیّب،اور اس کی بیع رواہے،یونہی اگرپایہ ثبوت کوپہنچے کہ مدت مقررہ پر اس کے اجزاء ضرورسرکہ ہوجاتے ہیں یہاں تك کہ وہ جز بھی آتے میں مل کر آگ پر پك چکے تو اس صورت میں اس مدت کے مرور پرروٹی کی طہارت وحلت وجوازبیع کاحکم ہوجائے گا اگرچہ ابتداءً اس میں مسکراجزاء ملے ہوں کہ جب وہ اجزاء مسکر نہ رہے سرکہ ہو گئے طاہروحلال ہوگئے اورروٹی کی حرمت ونجاست جوانہیں کے باعث تھی زائل ہوگئی۔درمختارمیں ہے:

لوعجن خبز بخمر صب فیہ خل حتی یذھب اثر فیطھرہ۔[1]

اگرشراب میں آٹا گوندھ کررو ٹی پکائی گئی اور اس میں سرکہ ڈالاگیا جس سے شراب کااثرجاتارہا توپاك ہوجائے گی۔(ت)

ردّ المحتارمیں ہے:

لانقلاب مافیہ من اجزاء الخمر خلا۔[2]

کیونکہ اس میں جوخمر کے اجزأتھے وہ سرکہ کی طرف منقلب ہو گئے ہیں(ت)

اوراس کاثبوت قابل قبول نہ ہو تو وہی حکم نجاست وحرمت رہے گا،

لان موجبھا معلوم ودلیل المزیل معدوم والیقین لایزول بالشک۔

کیونکہ اس کاموجب معلوم اور دلیل مزیل معدوم ہے اوریقین کبھی شك کے ساتھ زائل نہیں ہوتا۔(ت)

یہ سب بربنائے مذہب مفتٰی بہ تھا اوراصل مذہب کہ شیخین مذہب رضی اﷲ تعالٰی عنہما کاقول ہے

اعنی طھارۃ المثلث العنبی والمطبوخ التمری و الزبیبی وسائر الاشربۃ من غیرالکرم

میری مرادپاك ہونا اس انگوری شراب کا جس کا دوثلث خشك ہوگیاہو،کھجور اورزبیب کاجس کوپکایاگیاہو اورانگور اورکھجورکے

 


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الطہارۃ باب الانجاس مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۵۶

[2] ردالمحتار کتاب الطہارۃ باب الانجاس داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۲۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن