دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

فیہا بیّن حیث لایحد بشرب القلیل منھا بخلاف الخمر فلایفید التغلیظ فی الجمیع والعجب من ھٰؤلاء الجلۃ غفلواکلھم عن نص صریح فی المذھب مذیل بآکد الفاظ الفتوی بل التغلیظ فی المنصف منصوص علیہ فی المتون کالوقایۃ والنقایۃ والاصلاح وغرر الاحکام والتنویر وغیرھا وبما نقلنا سقط ما فی النھر واستغنی عن بحث البحر وتبین ان الکل غلیظۃ علی المفتی بہ واﷲ الحمد۔

ظاہر ہے کیونکہ ان کے قلیل میں حدجاری نہیں ہوتی بخلاف خمرکے،لہٰذا یہ تمام میں حرمت غلیظہ کافائدہ نہ دے گا۔اوران تمام بزرگوں پرحیرت ہے کہ وہ تمام اس نص سے غافل رہے جو مذہب میں صریح اورالفاظ فتوٰی کوزیادہ مؤکد طورپر ظاہرکرنے والی ہے بلکہ منصّف کی حرمت غلیظہ پرتومتون میں نص واردہے جیسے وقایہ،نقایہ،اصلاح،غررالاحکام اورتنویر وغیرہ۔ا ورجوہم نے نقل کیااس سے وہ اعتراض ساقط ہوگیا جو نہر میں ہے،اوربحرکی بحث سے بھی استغناء حاصل ہوگیا اور ظاہرہوگیا کہ مفتی بہ قول کے مطابق سب میں نجاست غلیظہ ہے،اوراﷲ تعالٰی ہی کے لئے حمد ہے۔(ت)

اس مذہب پرجبکہ مسکرتاڑی کے اجزاء روٹی میں شریك ہوں تو وہ روٹی ضرورحرام وناپاك ہے اوراس کابیچنا بھی حرام و ناروا،اوراس  کے دام بھی مال حرام،اورپہلے تھوڑے آٹے میں تاڑی ملاکرخمیرکرنا پھریہ خمیرآردکثیرمیں نفع نہ دے گا، اگر آٹے میں پانی ڈال کرگوندھ جانے سے پہلے خمیرملایا جب تو ظاہرہے کہ اس ناپاك خمیرسے وہ ساراپانی ناپاك اوراس سے سب آٹانجس ہوگیا،اوراگرگوندھ کرتیارہوجانے کے بعد بھی خمیردیاتوبھی یہ طریقہ ہرگزنہیں کہ آٹے میں ایك کنارے کویاصرف بیچ میں خمیررکھ دیا اورسب آٹا اس کی ہواسے خمیرہوگیا بلکہ ضرور وہ خمیر آٹے میں خوب ملاتے خلط کرتے ہیں کہ اس کے اجزا تمام آرد میں مل جاتے ہیں یوں بھی حکم حرمت ہی رہا کسی حلال چیز میں حرام چیزکااگرچہ پاك ہوایساخلط ہوجانا اُسے حرام کر دیتاہے اوریہ توحرام وناپاك دونوں تھا،درمختارمیں ہے:

لوتفتت فیہ نحو ضفدع جازالوضوء بہ لاشربہ لحرمۃ لحمہ۔[1]

اگرچہ پانی میں مینڈك جیساجانورریزہ ریزہ ہوجائے گا تواس پانی کے ساتھ وضوتوجائزہے مگر اس کو پیناجائزنہیں اس لئے کہ مینڈك کاگوشت حرام ہے۔(ت)

 


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الطہارۃ باب المیاہ مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن