30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ردالمحتار میں ہے:
|
قولہ وغیرہ کصاحب الملتقی والمواھب والکفایۃ والنھایۃ والمعراج وشرح المجمع وشرح دررالبحار والقہستانی والعینی حیث قالوا الفتوی فی زماننا بقول محمد لغلبۃ الفساد[1]الخ۔ |
اس کے قول وغیرہ سے مرادیہ حضرات ہیں جیسے صاحب ملتقی، صاحب مواہب،صاحب کفایہ،صاحب نہایہ،صاحب معراج، صاحب شرح المجمع،صاحب شرح دررالبحار،قہستانی اورعینی، کیونکہ انہوں نے فرمایا کہ ہمارے زمانے میں غلبہ فساد کے سبب فتوٰی امام محمدکے قول پرہے الخ(ت) |
غنیہ ذوی الاحکام میں ہے:
|
قال فی البرھان والحقھا محمد کلھا بالخمر فی المشھور عنہ کالشافعی ومالکی وبہ یقتی[2]۔ |
برہان میں کہاکہ امام محمد نے ان تمام کومشہورقول میں شراب کے ساتھ ملحق کیاہے جیساکہ امام شافعی وامام مالك کہتے ہیں،اور اسی پرفتوٰی دیاجاتاہے۔(ت) |
طحطاوی علی الدرمیں ہے:
|
قال الحموی واعلم ان الاصح المختار فی زماننا ان کل ما اسکر من الاشربۃ المذکورۃ بعمومھا کثیرہ وقلیلہ حرام وھو قول محمد لحدیث کل مسکر حرام۔[3] |
حموی نے کہاجان لوکہ ہمارے زمانے میں اصح ومختاریہ ہے کہ مذکورہ نشہ آور شرابوں میں سے علی العموم ہرایك کاقلیل وکثیرحرام ہے اوریہ ہی امام محمدکاقول ہے،اس کی دلیل یہ حدیث ہے کہ ہرنشہ آورحرام ہے۔(ت) |
وجیزکردری میں ہے:
|
قال محمد رحمہ اﷲ تعالٰی قلیلہ وکثیرہ حرام قالوا و بقول محمد نأخذ ومذھب محمد انہ حرام نجس[4]الخ۔ |
امام محمدعلیہ الرحمہ نے فرمایا:اس کاقلیل وکثیرحرام ہے،علماء نے کہاہم امام محمدکے قول سے اخذکرتے ہیں اورامام محمد کا مذہب یہ ہے کہ یہ نجس ہے الخ(ت) |
[1] ردالمحتار کتاب الاشربہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۹۳
[2] غنیہ ذوی الاحکام علی الدررالحکام کتاب الاشربہ میرمحمدکتب خانہ کراچی ۲ /۸۷
[3] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الاشربہ المکتبۃ العربیہ،کانسی روڈ،کوئٹہ ۴ /۲۲۵
[4] فتاوٰی بزازیۃ علٰی ھامش الفتاوی الہندیۃ کتاب الاشربہ نورانی کتب خانہ پشاور ۶ /۲۷۔۱۲۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع