30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کے جواب کی بہت ضرورت ہے امید ہے کہ آپ کے فیض تحریر سے صدہامسلمان اس معصیت سے بچ جائیں گے۔یہ بلایہاں عام ہے جملہ قسم کی روٹیوں میں اس کاخمیردیاجاتا ہے۔فقط
الجواب:
|
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم الحمدﷲ الذی حرم علینا فی الدنیا الخمور ووعدنا فی الجنّۃ الشراب الطھور والصلٰوۃ والسلام علی من حمانا المنکرات و حرم علینا برحمتہ المسکرات وعلی اٰلہٖ وصحبہ الشاربین من کاس التکریم لالغوفیھا ولاتاثیم افاض اﷲ علینا من فیضھم فنصیب فللارض من کأس الکرام نصیب۔ |
اﷲ کے نام سے شروع جوبہت مہربان اوررحم فرمانے والا ہے،تمام تعریفیں اس معبود کے لئے ہیں جس نے دنیا میں ہم پرشرابیں حرام کی ہیں اورجنت میں ہمیں شراب طہور عطافرمانے کاوعدہ کیاہے اوردرودوسلام ہو اس ذات پر جس نے ہمیں منکرات سے روکا اوراپنی رحمت سے نشہ آور اشیاء کوہم پرحرام فرمایا،اورآپ کے آل واصحاب پر جوعز کے پیالے سے پینے والے ہیں جس میں بیہودگی اورگنہگاری نہیں، اﷲ تعالٰی ان کے فیض سے ہمیں بھی عطافرمائے کہ ہم بھی اس کو پالیں،اورسخیوں کے جام سے زمین کے لئے حصہ ہوتا ہے۔ (ت) |
قول منصورومختار میں تاڑی وغیرہرمسکرپانی کاقطر ہ قطرہ مثل شراب حرام ونارواہے اورنہ صرف حرام بلکہ پیشاب کی طرح مطلقًا نجاست غلیظہ ہے۔یہی مذہب معتمد اوراسی پرفتوٰی ہے۔تنویرالابصارمیں ہے:
|
حرمھا محمد مطلقًا وبہ یفتٰی۔[1] |
امام محمد علیہ الرحمہ نے اس کومطلقًا حرام قراردیا اور اسی پرفتوٰی دیاجاتاہے۔(ت) |
درمختارمیں ہے:
|
ذکرہ الزیلعی وغیرہ واختارہ شارح الوھبانیۃ۔[2] |
اس کو زیلعی وغیرہ نے ذکرکیا اور شارح وہبانیہ نے اس کو اختیارفرمایا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع