30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اورکھانے کے علاوہ دام نہ دئیے جائیں جبکہ معلوم ہوکہ انہیں افیون میں صرف کرے گا۔اﷲ تعالٰی فرماتاہے:
|
" وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪"[1]۔ |
اورگناہ اورزیادتی پر باہم مدد نہ کرو۔(ت)واﷲ تعالٰی اعلم |
مسئلہ ۲۴: ازشہرکہنہ مرسلہ سیدعبدالواحد متھراوی ۲۰ذیقعدہ ۱۳۱۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ شراب کاحرام ہونا اس کے نشہ کی وجہ سے ہے یا ادویہ کے سڑکرتیارہونے کی وجہ سے؟
الجواب:
شراب کاشراب ہونا جو ش آنے اورنشے لانے کی حالت پرموقوف ہے،دوائیں اگرسڑائی جائیں اور ان میں نشہ لانے کاجوش نہ پیدا ہو تو وہ شراب نہ ہوں گی جیسے بعض مصفّٰی عرقوں میں ادویہ کی تعفین کی جاتی ہے اوربغیرسڑائے صرف آنچ دینے یادھوپ دکھانے یاگرم ہوامیں ٹھہرنے سے وہ جوش آجائے جیسے آب ونقوع انگور وخرما تربوز شکرآمیختہ اورتاڑی وغیرہ میں تو وہ شراب ہوجائے گی،پھرشراب ہوجائے تو اس کی حرمت اس قدرپینے پرموقوف نہ رہے گی جونشہ لائے بلکہ وہ نجاست غلیظہ اور مطلقًا حرام ہے اگرچہ ایك بُوند،کما حققہ الائمۃ فی عامۃ الاسفار(جیساکہ عام کتابوں میں ائمہ کرام نے اس کی تحقیق فرمائی ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم
________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع