30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۳: ازبراہم پور ۲۱ ربیع الآخرشریف ۱۳۱۵ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ افیون کھانی کیسی ہے؟ افیونی فاسق ومستحق عذاب ہے یانہیں؟ اورجولوگ اس کی ہمراہی کریں اس کی مددکریں وہ کیسے ہیں؟ افیونی کوکھاناکھلانا جائزہے یانہیں؟ اورکھانے کے علاوہ دام دئیے جائیں یا نہیں جبکہ اس کی عادت سے معلوم ہے کہ وہ انداموں کوافیون میں صرف کرے گا۔بیّنواتوجروا۔
الجواب:
افیونی ضرورفاسق ومستحق عذاب ہے،صحیح حدیث میں ہے:
|
نھٰی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عن کل مسکر ومفتر۔رواہ الامام احمد [1]وابوداؤد عن اُمّ المؤمنین ام سلمۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھا بسند صحیح۔ |
رسول اﷲ صلی ا ﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ہرچیزکہ نشہ لائے اور ہرچیزکہ عقل میں فتورڈالے حرام فرمائی(اس کو امام احمد اور ابوداؤد نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے بسندصحیح روایت فرمایاہے۔ت) |
اورمخالفت شرع میں کسی کی مددکرنی ہمراہی لینی خود مخالفت شرع کرنی ہے۔اﷲ تعالٰی فرماتاہے:
|
" وَّ لَا تَاۡخُذْکُمۡ بِہِمَا رَاۡفَۃٌ فِیۡ دِیۡنِ اللہِ"[2] |
اورتمہیں ان پرترس نہ آئے اﷲ تعالٰی کے دین میں۔(ت) |
افیونی اگربھوکامحتاج ہو تو اس کے بھوکے ہونے کی نیت سے کھانا دینے حرج نہیں بلکہ ثواب ہے کہ بھوکے کتے کاپیٹ بھرناباعث اجر ہے آدمی توآدمی۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
فی کل کبد حراء رطبۃ اجر۔[3] |
ہرترجگہ والی شیئ میں ثواب ہے۔(ت) |
[1] سنن ابی داؤد کتاب الاشربہ باب ماجاء فی السکر آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۱۶۳،مسنداحمدبن حنبل عن ام سلمہ المکتب الاسلامی بیروت ۶ /۳۰۹
[2] القرآن الکریم ۲۴ /۲
[3] صحیح البخاری ابواب مظالم والقصاص باب الآبار علی الطریق الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۳۳،مسنداحمدبن حنبل عن عبداﷲ بن عمرو المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۲۲۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع