دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

القدس۔رواہ احمد[1] عن ابی امامۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

امام احمد نے حضرت ابوامامہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت فرمایا۔(ت)واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۲:                                ازبریلی سائل منشی احمد علی محرر چوکی چونگی قلعہ بریلی                    ۱۱صفر۱۳۱۴ھ

علمائے دین نے حقہ کوحرام مطلق قراردیا ہے یا مکروہ؟ کیا وہ شخص زیارت حضورسرورکائنات صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے مشرف نہ ہوگا جو حقہ پیتا ہے اگرچہ درودشریف بکثرت پڑھتاہو اورکیا اس کا تحفہ حضورقبول نہ فرمائیں گے؟

الجواب:

دَم لگانا جس سے ہوش وحواس میں فرق آتاہے حرام ہے اورسادہ حقہ ہرگز حرام نہیں،نہ اس کا پیناکسی طرح کاگناہ ہے،ہاں اگربُو رکھتاہے توخلاف اولٰی ہے جیسے کچی پیازکھانا،اوریہ جاہلانہ خیالات کہ حقہ پینے والا زیارت اقدس حضورپرنوررحمۃ للعٰلمین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے معاذاﷲ محروم ہے یاحضور رحمت عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم معاذاﷲ اس کاتحفہ درودشریف قبول نہ فرمائیں گے،یہ سب دروغ بے فروغ اورحضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پرافترا ہے،بہت بندگان خدا حقہ پینے والے خواب میں زیارت جمال جہاں آرائے حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے بارہامشرف ہوئے اورحضور رؤف ورحیم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے غایت کرم ومہربانی کے کلمات ارشاد فرمائے۔

" قُلۡ لَّوْ اَنۡتُمْ تَمْلِکُوۡنَ خَزَآئِنَ رَحْمَۃِ رَبِّیۡۤ اِذًا لَّاَمْسَکْتُمْ خَشْیَۃَ الۡاِنۡفَاقِ ؕ وَکَانَ الۡاِنۡسٰنُ قَتُوۡرًا ﴿۱۰۰﴾٪ "[2]

اے محبوب! فرمادیں اگرتم لوگ میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالك ہوتے توانہیں بھی روك رکھتے اس ڈرسے کہ خرچ نہ ہوجائیں،اور آدمی بڑاکنجوس ہے۔(ت)

؎   اگربادشاہ بردرپیر زن بیاید تو اے خواجہ سبلت مکن

(اگربادشاہ بوڑھی عورت کے دروازے پرآئے تو اے سردار! تومونچھیں مت اکھاڑ۔ت)

ہاں وردِ درود مبارك کے وقت حقہ نہ پیئے اورپی چکاہو توکلی مسواك سے منہ صاف کرکے وِرد شروع


 

 



[1] مسندامام احمدبن حنبل عن ابی امامہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۵ /۲۵۷

[2] القرآن الکریم ۱۷ /۱۰۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن