دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

الجواب:

اَللّٰھُمَّ احْفَظْنَا وَالْمُسْلِمِیْنَ بِرَحْمَتِك یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن(اے اﷲ! ہمیں اور تمام مسلمانوں کومحفوظ رکھ اپنی رحمت کے ساتھ اے بہترین رحم فرمانے والے۔ت)شراب حرام اور پیشاب کی طرح ناپاك اور اس کاپیناسخت گناہ کبیرہ اورپینے والافاسق فاجرناپاك بیباك مردود وملعون مستحق عذاب شدید وعقاب الیم ہے،والعیاذباﷲ رب العالمین،اﷲ ورسول جل جلالہ و صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اس پرسخت سخت وعیدیں ہولناك تہدیدیں فرمائیں،ہ یہاں صرف بعض پر اکتفاکرتے ہیں:

حدیث(۱): رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لایشرب الخمر حین یشربھا وھو مؤمن رواہ الشیخان[1] غیرھما عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

شراب پیتے وقت شرابی کا ایمان ٹھیك نہیں رہتا(اس کو شیخین وغیرہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیاہے۔ت)

حدیث(۲):(رسول اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کاارشاد مبارك ہے:)

لعن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی الخمر عشرۃ عاصرھا ومعتصرھا وشاربھا وحاملھا و المحمولۃ الیہ و ساقیھا وبائعھا واٰکل ثمنھا والمشتری لھا والمشتراۃ لہ رواہ الترمذی[2] وابن ماجۃ عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ ورجالہ ثقات۔

یعنی جو شخص شراب کے لئے شیرہ نکالے اورجونکلوائے اور جو پئیے اورجو اٹھاکرلائے اور جس کے پاس لائی جائے اور جو پلائے اورجوبیچے اورجو اس کے دام کھائے اورجو خریدے اور جس کے لئے خریدی جائے ان سب پر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے لعنت فرمائی(اس کوترمذی اورابن ماجہ نے حضرت انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیااوراس کے رجال ثقہ ہیں۔ت)

حدیث(۳):کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الاشربہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۳۶،صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان نقصان الایمان بلامعاصی قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۵۵

[2] سنن ابن ماجہ ابواب الاشربہ باب لعنت الخمر الخ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص۲۵۰،جامع الترمذی ابواب البیوع باب ماجاء فی بیع الخمرالخ امین کمپنی دہلی ۱ /۱۵۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن