30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شست وشونہیں ہوتی توناکافی وناقابل تطہیر،مگردوسرے دن جوبنانا شروع ہوتاہے تورات کے باسی برتن خوب دھولئے جاتے ہیں اورہمیشہ پہلے نمکین بنانے کا التزام نہیں بلکہ کبھی نمکین کبھی شیریں سے ابتداکرتے ہیں تو اس صورت میں شیریں کامعاملہ محتمل رہا،ممکن کہ بعد تطہیر پہلے ہی بنے ہوں،ممکن کہ پہلے نمکین بن کریہ بلاتطہیر بنائے گئے اوران میں اجزائے نجاست مل گئے ہوں،اس تقدیرپرجن خاص میٹھوں کی نسبت معلوم ہوکہ ان میں خلط نجاست واقع ہوا وہ حرام جن کی نسبت تحقیق ہوکہ ان میں نہ ہوا وہ طیب حلال جن کی نسبت کچھ علم ہو انہیں حرام یاناپاك نہیں کہہ سکتے،
|
فان الاصل ھو الحل والطھارۃ فلایعارضہ الاحتمال ولیس للیقین بالشك زوال۔ |
بیشك اصل حل وطہارت ہے چنانچہ احتمال اس کامعارضہ نہیں کرسکتا اورنہ ہی یقین شك کے ساتھ زائل ہوسکتاہے۔(ت) |
ان کاحکم ہندوؤں کی بنائی ہوئی مٹھائی،دودھ،دہی،ملائی وغیرہا اشیاء کاہوگا کہ کھاناحلال اقوربچنابہتر،فتوٰی جواز اورتقوٰی احتراز،یہ سب اس تقدیرپرہے کہ نمکین میں انہیں مسکرتاڑی ڈالنے کا التزام ہوخواہ یوں کہ بازار میں مسکرہی ملتی ہے وہ وہیں سے لیتے ہیں یایوں کہ جس غرض سے ڈالتے ہیں وہ مسکرہی سے حاصل ہوتی ہے غیرمسکرکام نہیں دیتی،اواگریہ دونوں امرنہ ہوں بلکہ وہ کبھی مسکرکبھی غیرمسکر ہرقسم کی تاڑی ڈالاکرتے ہیں کوئی خاص التزام نہیں تواب نمکین بسکٹوں پرمطلقًا حرمت کاحکم نہیں بلکہ ان کا حال وہ ہوگا جو صورت ثالثہ میں شیرین کاتھا کہ جس خاص کاحال معلوم حکم معلوم ورنہ کھانا روابچنا اولٰی۔تاڑی چندساعت دھوپ کی حرارت پاکرجوش لاتی ہے اورمسکرہوجاتی ہے یاجس گھڑی میں لی گئی اس میں پہلی تاڑی کا اثرہوتو اپنی شدت لطافت کے سبب یوں بھی سکرلے آتی ہے ورنہ اگرکوراگھڑا وقت مغرب باندھیں اور وقت طلو ع اتار کر اسی وقت استعمال کریں تو اس میں جوش نہیں آتا یہ اگر ثابت ہوتو اس وقت تك وہ حلال وطاہرہوتی ہے جب جوش لائی ناپاك وحرام ہوئی،پھرکہاجاتاہے کہ س کے بعد بھی اس کی یہ حالت دیرپانہیں رہتی بلکہ کچھ مدت کے بعد ترش ہوکرسرکہ ہوجاتی ہے جس طرح تذکرہ طبیب داؤد انطاکی میں نارجیل کی نسبت ہے:
|
قدیفسد طلعہ اوجریدہ ویلقم کوزا فیسیل منہ لبن،ویُسَمّی السیندی یبقی یوما علی الحلاوۃ و الدسومۃ ولہ |
کبھی اس کاگابھا یاٹہنی فاسد ہوجاتے ہیں اور کوزے کادھانہ بند ہوجاتاہے تو اس سے دودھ بہنے لگتاہے جس کوسیندھی کہاجاتا ہے اس کی حلاوت اورچکنائی ایك دن باقی رہتی ہے اس کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع